سید عاطف علی

لائبریرین
خاتون اور شیطان ہم قافیہ نہیں لیکن خواتین اور شیاطین ہیں۔کیوں؟
ظاہر ی تشابہ ہے یہ، اصل نہیں ہےکیونکہ خواتین اور شیاطین کی اصل مختلف ہے ۔شیطان کی اصل عربی ہے اور خاتون کی اصل ترکی ۔
اسلیے عربی قانون ترکی لفظ پر رائج ہو گیا ۔ جب رائج ہو گیا تو درست سمجھا جانے لگا۔سو نتیجہ یہ ہوا کہ خواتین اور شیاطین کا ظاہری تشابہ اصلاََ نہیں رواجاََ ہوا۔
 
یاسر شاہ

محفلین
یاد اس کی اتنی خوب نہیں میر باز آ
نادان پھر وہ جی سے بھلایا نہ جائے گا
میر
میر اور جون کے اشعار ذہن میں منڈلاتے پھرتے ہیں جبکہ غالب کے یاد کیے سے یاد آتے ہیں۔اپنا اپنا ذوق ہے۔آپ کا کیا ذوق ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ا سے مظفر وارثی صاحب کی نعتِ رسول مقبول ﷺ کا شعر
اس قدر تو کوئی ماں بھی نہ تڑپتی نہ ہو گی
جس قدر اُمتِ بیمار کا غم تُو نے کیا

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ظاہر ی تشابہ ہے یہ، اصل نہیں ہےکیونکہ خواتین اور شیاطین کی اصل مختلف ہے ۔شیطان کی اصل عربی ہے اور خاتون کی اصل ترکی ۔
اسلیے عربی قانون ترکی لفظ پر رائج ہو گیا ۔ جب رائج ہو گیا تو درست سمجھا جانے لگا۔سو نتیجہ یہ ہوا کہ خواتین اور شیاطین کا ظاہری تشابہ اصلاََ نہیں رواجاََ ہوا۔

عالمانہ تحقیق سامنے آگئی ۔خوب۔
قصد میرا چٹکلے کا تھا ۔:)
بھائیو! ان الفاظ کی جمع کی تحقیق مت کرو ورنہ خواتین کہنے لگیں گی کہ مرد کی جمع مردود ہے۔ ایسے تو ایسے ہی سہی
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پھر آنکھوں سے مسلسل آنسو جاری ہوجاتے جب جب یہ سوچیں کہ آپ ﷺ نے اس امتِ بیمار پر کتنا کرم فرمایا۔۔
تب واقعی ایک عجیب سی خود پر شرمندگی ہوتی ہے جب ذہن میں خیال آ جائے کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے لیے کس قدر روئے۔
اور آپ نے ایک حدیث شریف ضرور پڑھی ہو گی۔ جس میں ذکر ہے کہ قیامت کے دن کیسے ہمارے لیے اللہ تعالٰی کے سامنے گڑگڑائیں گے۔ 😥
 
یاسر شاہ

محفلین
ا سے مظفر وارثی صاحب کی نعتِ رسول مقبول ﷺ کا شعر
اس قدر تو کوئی ماں بھی نہ تڑپتی نہ ہو گی
جس قدر اُمتِ بیمار کا غم تُو نے کیا

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ٹھہریے یہ بھی دیکھیے:
کبھی اے عنایت_ کم نظر ترے دل میں یہ بھی کسک ہوئی
جو تبسم_ رخ_ زیست تھا اسے تیرے غم نے رلا دیا
 
Top