یاسر شاہ

محفلین
خیر ہو گی ان شاء اللہ آپکی ۔۔مزے کی بات بتائیں ہماری ایک بھابھی بہاری ہیں ۔ بہت قابل ہیں ۔۔سب سے چھوٹی ہیں ۔ایک دن ہماری ایک دوست آئی ہوئی تھیں اُنکو نہیں پتہ تھا ۔۔اُنکے سامنے بول دیا ۔جو نہ کٹے آری سے وہ کٹے ۔۔۔۔۔ سے ۔اب کاٹو تو لہو نہیں😎
چکر یہ ہے کہ عشاء پڑھتے ہوئے ایک بے کیفی تھی اور یوں لگ رہا تھا کوئی ڈانٹ رہا ہو۔موضوع ڈانٹ کا یہ لفظ بہاری تھا۔متعصبانہ رویہ ہے فلاں بہاری فلاں بنگالی فلاں سندھی فلاں پنجابی وغیرہ کہہ کر کسی کو ٹانٹ کرنا۔اللہ مجھے معاف فرمائے اور معذرت خواہ بھی ہوں سب سے۔
اصل میں ہمارے معاشرے میں چالاکی کا استعارہ بن گیا ہے لفظ بہاری اور سادگی کا استعارہ ہے شکارپوری۔اس طرح کے استعارے بنانا ٹھیک نہیں کیونکہ ہمارے دفتر میں معاملہ بالکل برعکس ہے۔ ایک طرف شکار پوری ہیں، بہت تیز اور دوسری طرف بہاری ہیں بڑے سادہ اور پر خلوص۔
 
سیما علی

لائبریرین

خیالات سے آپکے صد فی صد متفق ۔بس بندہ بشر ہیں غلطی ہوگئی ۔مالک کے حضور معافی اور ان لوگوں سے بھی جنکا دل نادانستگی میں دکھا دیا ۔۔تعصب کسی طرح قابلِ ستائش نہیں بلکہ دکھ ہوتا ہے کبھی کبھی مذاق میں بھی کچھ ایسی بات نکل جاتی ہے جو قابلِ مذمت ہے ۔۔بس اسکا بھی شکر احساس ہوگیا 🥲🥲🥲🥲🥲
 
Top