گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں اس مرتبہ ایک دو ماہ قبل پاکستان سے ہو کر آیا ہوں۔ وہاں تسلی سے سارے چیک اپ کرائے۔ لیکن سب کچھ نارمل تھا۔ پریشانی یہی ہے کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ معاملہ کیا ہے۔
نہیں زیادہ ٹینشن لیں اور دوبارہ سے چیک اپ کروائیں۔ اللہ پاک اپنا کرم بنائے رکھیں آمین۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گھر خوب دیر تک بات کرلیں بالکل ہشاش بشاش ہوجائیں گے ہماری بہت ڈھیر ساری دعائیں !!!!
نکتے کی بات تو یہ ہے جب میں روٹین سے زیادہ گھر بات کروں یا رویے میں اگر کبھی کوئی الجھن یا خوشی ہو۔ میری بیگم ایسی جاسوسن ہے فوراً مجھے پکڑ لیتی ہے۔ کہتی ہے کہ بتاؤ کہ کیا بات ہے؟
حتیٰ کہ مجھے زکام ہونے سے پہلے میری کچھ کچھ آواز میں بدلاؤ آ جاتا ہے جو مجھے بعد میں اور میری بیگم کو پہلے پتا چل جاتا ہے۔
اس لیے روٹین کے ساتھ چلنا پڑتا ہے😊
ویسے کل دیر تک اپنی بیٹیوں کی ویڈیوز دیکھتا رہا۔ طبیعت بھی بحال ہوتی رہی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ویسے کل دیر اپنی بیٹیوں کی ویڈیوز دیکھتا رہا۔ طبیعت بھی بحال ہوتی رہی
ویسے کچھ کچھ تو لگ رہا کہ ذہن کی ڈسک فل ہو چکی جدائیاں سہہ سہہ کر۔ پردیس بہت بڑی آزنائش ہے انسان کے لئے۔ جیسے ہی ممکن ہو چھٹی لے کر فیملی کے ساتھ کچھ دن گزاریں۔ بہتری محسوس کریں گے ان شاء اللہ۔ لیکن میڈیکل چیک اپ بھی ضرور کروائیے پیارے بھائی
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے کچھ کچھ تو لگ رہا کہ ذہن کی ڈسک فل ہو چکی جدائیاں سہہ سہہ کر۔ پردیس بہت بڑی آزنائش ہے انسان کے لئے۔ جیسے ہی ممکن ہو چھٹی لے کر فیملی کے ساتھ کچھ دن گزاریں۔ بہتری محسوس کریں گے ان شاء اللہ۔
ہاں یہ تو ہے۔ یہ تو ایک غیر فطری سا انداز ہے کہ کوئی اپنی فیملی سے دور ہو۔
یہ تو کسی جاندار میں نہیں ہوتا جو ہم انسانوں نے اپنا رکھا ہے۔ ہم نے تو گویا قسم کھا رکھی ہے فطرت کے خلاف جانے کی 😥
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں یہ تو ہے۔ یہ تو ایک غیر فطری سا انداز ہے کہ کوئی اپنی فیملی سے دور ہو۔
یہ تو کسی جاندار میں نہیں ہوتا جو ہم انسانوں نے اپنا رکھا ہے۔ ہم نے تو گویا قسم کھا رکھی ہے فطرت کے خلاف جانے کی 😥
یہی تو۔۔۔ لیکن خوشی سے کوئی ایسا نہیں کرتا ۔ فکر معاش مرد کے ذمہ ہے تو اس کے لئے وطن یا پردیس جہاں مواقع میسر ہوں، وہ اپنی ذمہ داری میں لگا رہتا ہے۔جلدی تھکنے لگتا ہے اس روٹین سے۔ تو نہ سمجھ میں آنے والی کیفیات سے گزرتے ہوئے بہت حد تک کمزوری محسوس کرنے لگتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک اچھی بات جو کرونا نے ثابت کی اپنی موجودگی سے۔۔۔ اگر عورت کی سانس ماسک پہنے ہوئے چل سکتی ہے تو پردہ کئے ہوئے سانس کا چلنا کیا مشکل ہے
کسی کو برا لگے تو لگے مگر دل میں آئی بات تو کہیں گے نا۔ کوئی روک سکے تو روکے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ایک اچھی بات جو کرونا نے ثابت کی اپنی موجودگی سے۔۔۔ اگر عورت کی سانس ماسک پہنے ہوئے چل سکتی ہے تو پردہ کئے ہوئے سانس کا چلنا کیا مشکل ہے
کسی کو برا لگے تو لگے مگر دل میں آئی بات تو کہیں گے نا۔ کوئی روک سکے تو روکے
بعض لوگوں کو بس بہانے چاہئیں ۔ اس کا کچھ علاج نہیں ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہو کے بارے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ وہ جہیز میں کیا لائی ہے؟ یہ بات کوئی نہ پوچھتا ہو گا کہ وہ پیچھے کیا کیا چھوڑ کر آئی ہے
 
Top