سیما علی

لائبریرین
نکتے کی بات تو یہ ہے جب میں روٹین سے زیادہ گھر بات کروں یا رویے میں اگر کبھی کوئی الجھن یا خوشی ہو۔ میری بیگم ایسی جاسوسن ہے فوراً مجھے پکڑ لیتی ہے۔ کہتی ہے کہ بتاؤ کہ کیا بات ہے؟
حتیٰ کہ مجھے زکام ہونے سے پہلے میری کچھ کچھ آواز میں بدلاؤ آ جاتا ہے جو مجھے بعد میں اور میری بیگم کو پہلے پتا چل جاتا ہے۔
اس لیے روٹین کے ساتھ چلنا پڑتا ہے😊
ویسے کل دیر تک اپنی بیٹیوں کی ویڈیوز دیکھتا رہا۔ طبیعت بھی بحال ہوتی رہی۔
رحمتیں ہیں یہ محبتیں بھی بھیا یہ ایسی ٹیلی پیتھی جس کا مقابلہ کوئی ٹیکنالوجی نہیں لرسکتی ۔۔یہ جو دل ہے نا بڑا بےایمان ہے ۔رضا کو یا رباب کو کچھ بھی ہو اُنکا فون نہ بھی آئے تو ہمیں پہلے سے پتہ چل جاتا ہے کوئی بات ہے اب سے کئی سال پہلے رضا escalator سے گر گئے تھے انہی دنوں ہماری لاہور میں کانفرنس تھی ۔اور ہمیں دو دن پہلے خواب آیا کہ رضا ہمارے ساتھ گاڑی ڈرائیو کررہے ہیں اور ایکسیڈنٹ ہوا ہے اور رضا کو منہ پر چوٹ لگی ہے بہت پریشان ہوئے صدقہ نکالا ۔رضا کو فون کیا فون نہ اُٹھائیں بہت پریشان ہوئے ۔دونوں بہنوں کو پتہ مگر تینوں میں سے کوئی ہمیں نہ بتائے ۔جب ہم بہت پریشان ہوئے تو ہمیں بتایا کہ بولنا مشکل ہے ماں بھیا کو بہت چوٹ لگی ہے ۔بس پھر جب بات کی تو ہم رو رہے تھے اور ہمیں لکھ لکھ کہ کہہ رہے تھے اسی لئے تو ماں آپکو نہیں بتا رہے تھے ۔بس ان سب رشتوں کے دلوں کو خبر ہوتی ہے آپ لاکھ چھپائیں 🥰🥰🥰🥰
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ڈرا رہے آپ تو بھائی۔ معلوم ہے کہ موتیوں سے پھسل کر گرنے سے چوٹ سخت لگتی ہے۔ ٹخنے گھٹنے سب چھل جاتے ہیں
زندگی بس اسی کا نام ہے ۔ مگر ہم اپنی بٹیا کو ڈرا نہیں سکتے ۔چوٹ لگنے نہیں دیں گے 🥰🥰🥰🥰🥰🥰
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
رحمتیں ہیں یہ محبتیں بھی بھیا یہ ایسی ٹیلی پیتھی جس کا مقابلہ کوئی ٹیکنالوجی نہیں لرسکتی ۔۔یہ جو دل ہے نا بڑا بےایمان ہے ۔رضا کو یا رباب کو کچھ بھی ہو اُنکا فون نہ بھی آئے تو ہمیں پہلے سے پتہ چل جاتا ہے کوئی بات ہے اب سے کئی سال پہلے رضا escalator سے گر گئے تھے انہی دنوں ہماری لاہور میں کانفرنس تھی ۔اور ہمیں دو دن پہلے خواب آیا کہ رضا ہمارے ساتھ گاڑی ڈرائیو کررہے ہیں اور ایکسیڈنٹ ہوا ہے اور رضا کو منہ پر چوٹ لگی ہے بہت پریشان ہوئے صدقہ نکالا ۔رضا کو فون کیا فون نہ اُٹھائیں بہت پریشان ہوئے ۔دونوں بہنوں کو پتہ مگر تینوں میں سے کوئی ہمیں نہ بتائے ۔جب ہم بہت پریشان ہوئے تو ہمیں بتا کہ بولنا مشکل ہے ماں بھیا کو بہت چوٹ لگی ہے ۔بس پھر جب بات کی تو ہم رو رہے تھے اور ہمیں لکھ لکھ کہ کہہ رہے تھے اسی لئے تو ماں آپکو نہیں بتا رہے تھے ۔بس ان سب رشتوں کے دلوں کو خبر ہوتی ہے آپ لاکھ چھپائیں 🥰🥰🥰🥰
سب دوستوں پر اللہ پاک اپنی رحمت اور رضا کا سایہ فرمائے رکھے اور روزِ محشر بھی اس سائے سے ہمیں محروم نہ فرمائے۔ آمین
 
سیما علی

لائبریرین
سب دوستوں پر اللہ پاک اپنی رحمت اور رضا کا سایہ فرمائے رکھے اور روزِ محشر بھی اس سائے سے ہمیں محروم نہ فرمائے۔ آمین
شدت کے ساتھ کہا آمین الہی آمین
پروردگار آپ سب پردیسیوں پر مالک اپنا کرمِ خاص فرمائے آمین ثم آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صدا آئی درد بھری
حقیقت ہے کہ مر کر بھی انھیں ہم یاد رکھیں گے
یہ گلشن ان کی یادوں کا سدا آباد رکھیں گے
میرے ساتھ ان کا وعدہ ہے میری کوئی قبر نہ کھودے
میرے اس آخری گھر کی وہ خود بنیاد رکھیں گے
ہمیں ڈانٹنے سے پہلے کوئی چچا عطا اللہ سےضرور پوچھے کہ بھلا ایسے وعدے کاہے کو کئے۔
 
ضرر پہنچاتیں ہیں آپ ہمارے دل کو ایسی باتیں نہ کیا کریں اچھی اچھی باتیں کرتیں خوش رہتیں اچھی لگتیں ہیں ہمیں آپ🥰🥰🥰🥰🥰
 
ضروری ہے کہ ایسے چچا کو ایک کان سے سنو تو دوسرے سے نکال دو۔۔۔۔ ٹنٹا ہی مک جائے گا سارا
 
سیما علی

لائبریرین
صدا آئی درد بھری
حقیقت ہے کہ مر کر بھی انھیں ہم یاد رکھیں گے
یہ گلشن ان کی یادوں کا سدا آباد رکھیں گے
میرے ساتھ ان کا وعدہ ہے میری کوئی قبر نہ کھودے
میرے اس آخری گھر کی وہ خود بنیاد رکھیں گے
ہمیں ڈانٹنے سے پہلے کوئی چچا عطا اللہ سےضرور پوچھے کہ بھلا ایسے وعدے کاہے کو کئے۔
طریقہ سوچ لیا ہے ہم نے آپکو ٹھیک رکھنے کا اذان ِ مغرب ہوگئی ہے بعد نماز بتاتے ہیں ۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ضرر پہنچاتیں ہیں آپ ہمارے دل کو ایسی باتیں نہ کیا کریں اچھی اچھی باتیں کرتیں خوش رہتیں اچھی لگتیں ہیں ہمیں آپ🥰🥰🥰🥰🥰
عیاں کر دیں آپ پر یہ بات آپا کہ جب ہم ہنسنے کے موڈ میں ہوتے ہیں تو چچا عطا کو سنتے ہئں اور ہنستے ہیں کہ یہ بھلا کیسی محبت کیسے وعدے ہوئے۔ سچی میں ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکالنے میں دیر نہیں لگتی۔ بقول لوگوں کے بیچ کی جگہ خالی جو ہے
 
فوراً ہم سمجھ جاتے ہیں ایک ایک بات آپ کے لکھنے سے کہ آپ کس موڈ میں ہیں 🥰🥰🥰🥰🥰🥰
 
Top