گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے چنے کی دال پکانی شروع کی مسالے والی۔ پھر سوچا اس میں تھوڑا چکن شامل کر لیں۔ وہ شامل کیا۔ اس کے بعد حلیم مسالہ بھی شامل کیا۔ اب یہ کون سی ڈش بنی بھلا؟
 

سیما علی

لائبریرین
یہ شولہ بن جائے گا ایک ڈِش ہے !جو خاص طور پر دہلی والوں کے یہاں بنتی ہے ۔دہلی والے ایک ڈش بناتے ہیں جس کو ’’شولہ‘‘ کہتے ہیں اس کو مونگ کی چھلکوں والی دال، چاول، قیمہ اور پالک ملاکر پکایاجاتا ہے۔بہت ہی مزے کی ہوتی ہے ۔ہماری ایک دوست بناتی ہیں اُن سے ہی سیکھی تھی۔کچھ کچھ حلیم سے ملتی ہوئی ۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کا مطلب کہ ہم شعلے اور شراروں سے نکل کر شولہ بنا گئے۔ روؤف بھائی فخر کیجئیے اپنی بہن کی ذہانت پر۔ اور ماشاء اللہ بھی کہئیے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
چڑیاں درخت پر چہچہا رہی ہوں، صبح صبح کا وقت ہو اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہو۔ اور آدمی کسی صاف شفاف سے جھرنے کے پاس موجود ہو۔ رنگ رنگ کے پھول کھلے ہوئے ہوں۔ تتلیاں ماحول کو مزید خوشگوار بنا رہی ہوں۔ تو سوچیے وہ کیسا منظر ہو گا۔ اور یہ منظر بھی جنت کے مناظر کا ایک فیصد بھی مقابلہ نہ کر پائے گا
 
Top