محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کبھی غلطی سدھاری نہ جا سکے کہ ماضی بن گئی ہو تو اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لینی چاہیے، کیا ہمارا رب معاف کر دینے والا نہیں ہے؟
گزارشات کو سننے والا ہے وہ ۔ اور یقیناً صرف وہی ہی سننے والا ہے اور نہایت مہربان ہے۔ خود ہی تو کہتا ہے کہ پریشان حالوں کی میں ہی سنتا ہوں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
گویا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں آپ کہ ظلم انسان پر کریں معافی خدا سے مانگیں ۔ ماضی تو ہر چیز ہو ہی جاتی ہے۔
لوگوں سے کی گئی زیادتیوں کی تو لوگوں ہی سے معافی مانگنی پڑے گی۔ اگر حقدار بھی اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔ تو پھر مالک کے در پر ہی سر کو رگڑا جائے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لوگوں سے کی گئی زیادتیوں کی تو لوگوں ہی سے معافی مانگنی پڑے گی۔ اگر حقدار بھی اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔ تو پھر مالک کے در پر ہی سر کو رگڑا جائے
میرے خیال میں تو اس کے ورثاء سے تلافی کی جانی چاہیئے اگر مالی نوعیت کی ہو تو ۔
 
سیما علی

لائبریرین
نیک کام ہے یہ بھیا کہ ورثا سے جاکر تلافی کر لی جائے اگر مالی نوعیت کی ہو ۔۔لیکن ابھی حال ہی کا واقعہ ہے ہمارے ایک کولیگ کا انتقال ہوا ۔۔اور کسی نے کچھ قرض اُن سے لیا ہوا تھا ۔ہم سب کے یاد دھانی کروانے کے باوجود واپس نہ کیا ۔۔آخر اُنکی بیوہ نے وہ قرض معاف کردیا ۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

سید عمران

محفلین
آخر اُنکی بیوہ نے وہ قرض معاف کردیا ۔
وہ اگر اکلوتی وارث نہیں ہیں تو اکیلی ان کے معاف کرنے سے معاف نہیں ہوگا جب تک دیگر وارث مثلاً بالغ بیٹے بیٹیاں بھی معاف نہ کردیں۔۔۔
کوئی اولاد نابالغ ہے تو بالغ ہونے تک معاف نہیں کرسکتی!!!
 
یہ آپ نے بالکل درست فرمایا ۔جی بچوں کی بھی رضا مندی شامل تھی وہ امریکہ جارہی تھیں ۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
تیز تیز بھاگ کر آیا ہوں آپ کے بلانے پر۔ میری تو سانس بھی پھولنے لگی
جلدی سے شربت پیں ابھی بنایا ہے آرڑو کا ۔۔بہت مفید ہے ۔آپکو جو یہ گھبراہٹ ہوتی ہے اُسکے لئے بھی بہت اچھا ہے ۔طعبیت کیسی اللہ اپنی امان میں رکھے ۔آمین
کراچی میں آج شام پہلی بارش ہوئی ۔پروردگار خیر کی بارش ہو ۔۔
 
چوری چوری میں تو پی بھی گیا۔ آپ کو تو پتا ہی نہ چلا 😊
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جلدی سے شربت پیں ابھی بنایا ہے آرڑو کا ۔۔بہت مفید ہے ۔آپکو جو یہ گھبراہٹ ہوتی ہے اُسکے لئے بھی بہت اچھا ہے ۔طعبیت کیسی اللہ اپنی امان میں رکھے ۔آمین
کراچی میں آج شام پہلی بارش ہوئی ۔پروردگار خیر کی بارش ہو ۔۔
حال اچھا ہے الحمدللہ۔ آپ سنائیں
 
Top