یاسر شاہ

محفلین
گھر جو ایفورڈ کر سکے سولر پینل لگا لے کیونکہ جس وقت ہوتی ہے بجلی اس کا بل بھی کمر توڑ ہے۔چھ ہزار بل جن کا آتا تھا اب بارہ تیرہ ہزار آرہا ہے۔
 
عظیم

محفلین
لیکن سولر پینل بھی واقعی کوئی بڑا ہونا چاہیے۔ ورنہ چھوٹا موٹا پینل تو سنا ہے کہ گھر کے پنکھے بھی کم ہی چلاتا ہے
 
عظیم

محفلین
مجھے لگتا ہے یہ سولر سب سے اچھا ہے بشرطے کہ چھت پر مناسب جگہ ہو،
نہ جانے یوٹیوب پر نظر سے ایک ویڈیو گزری تھی، ایک شخص نے اپنی چھت پر سولر پینل لگا رکھا تھا اور اس کی چھت بھی ماشاء اللہ کافی بڑی تھی۔ گھر میں شاید دو سے تین اے سی اور کچھ پنکھوں کے بعد بھی وہ بھائی کہہ رہے تھے کہ اب وہ اس قابل ہیں کہ الٹا واپڈا کو بجلی بیچ سکیں
 
عظیم

محفلین
ہمارا گھر الحمد للہ ایک ایسی جگہ پر ہے جہاں بجلی کی دو الگ الگ لائینیں ہیں... یعنی ایک سائیڈ کی بجلی گئی بھی ہو تو دوسری سائیڈ کی آتی رہتی ہے، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ دونوں طرف کی بجلی ایک ساتھ جائے۔ اور اللہ کا شکر ہے کہ کسی طرح ہمارے گھر میں دونوں سائیڈز کے میٹر لگے ہوئے ہیں تو اللہ کا شکر ہے کہ گزارا اچھا ہو جاتا ہے!
 
وجی

لائبریرین

یہ تو آپ نے کراچی کے بات کی ہے کئی جگہ پر لوگوں نے یہ کام کر رکھا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
اب تو میں بھی یہی سوچ رہا ہوں کہ سولر پینل لگوا لوں کہ حکومتی بجلی کے نرخ تو آئے بڑھتے ہی جاتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
حیرت ہے کہ ان کو معلوم ہی نہیں کہ جولائی میں 31 دن ہوتے ہیں، مزید یہ کہ اگلا مہینہ بھی31 دن کا ہی ہے۔
 
عظیم

محفلین
ذرا سا نہیں یہ تو بہت فرق لگتا ہے شمشاد بھائی آپ جہاں قیام پذیر ہیں وہاں کے اور یہاں پاکستان کے وقت میں، ہمارے یہاں تو ساڑھے تین ہو رہے ہیں
 
Top