سیما علی

لائبریرین
ڈر اللہ کا رحمتوں کے دروازے کھول دیتا ہے ۔رب العالمین کا ارشاد ہے؀
اﷲتعالیٰ سے ڈروجس طرح ڈرنے کا حق ہے۔۔۔
تقویٰ کے ایک معنی ڈرنے کے او رخوف کے ہیں۔۔
خلاصہ یہ ہے کہ اﷲتعالیٰ سے ڈرواور خوف وخشیت
اختیا رکرو،کسی حالت میں بے فکر ہوکر مت بیٹھو ،خواہ دولت مند ہو،خواہ مفلس ہوہرحالت میں اﷲتعالیٰ کاڈرانسان کورہناچاہیے۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
رحمتیں آپ پر رہیں ہمیشہ آپ پر بٹیا ۔۔۔ وعلیکم السلام
شکر الحمد للہ بٹیا جیتی رہیے ۔۔۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
سر پہ مسلط ہو کر کسی سے کوئی چیز نہیں منوائی جا سکتی ہے ۔فیض صاحب جیسے معقول آدمی نے مسلطیوں سے تنگ آکر ہی یہ نا معقول بات کہہ دی تھی

فکرِ سود و زیاں تو چھوٹے گی
منتِ‌این و آں تو چھوٹے گی
خیر، دوزخ میں مے ملے نہ ملے
شیخ صاحب سے جاں تو چھوٹے گی
 
محمد عبدالرؤوف

شیخ صاحب سے فیض اس قدر نالاں تھے ؟
 
یاسر شاہ

محفلین
ضرر پہنچایا ہے ہر مسلک کےخشک واعظوں نے بہت۔جون بھی الحاد اور پاگل پن کا ڈراما ہی کرتے تھے تاکہ کوئی امام باڑے نہ لے جائے پکڑ کر۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
طالب علمانہ سا ایک تجزیہ ہے کہ تبلیغ انتہائی مشکل ترین کام ہے۔ ایک مبلغ کو نہایت شفیق ہونا چاہیے۔ اپنی علمیت کی دھاک بٹھانے کے بجائے ایک درد دل رکھنے والا دوست بن جانا چاہیے۔ جو کہ بدقسمتی سے بہت شاذ دکھائی دیتی ہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
ظاہری طور پہ بڑے بھائی رئیس امروہوی سے اختلاف ان شعروں میں عیاں ہے جون نے کہا تھا

میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس
خود کو تباہ کر دیا اور ملال بھی نہیں

اور بڑے بھائی نے کہا

کہنے لگے کہ ہم کو تباہی کا غم نہیں
میں نے کہا کہ وجہ تباہی یہی تو ہے
ہم لوگ ہیں عذاب الٰہی سے بے خبر
اے بے خبر عذاب الٰہی یہی تو ہے
 
یاسر شاہ

محفلین
عیاں تو معاملات یہ ہوئے لیکن اندر کے معاملات یہ تھے کہ عذاب کی باتیں کرنے والے ایم کیو ایم کے بانیوں میں سے تھے اور جون نے اپنے انشائیوں میں ہمیشہ تعصب کی جڑ کاٹی۔
 
عظیم

محفلین
رحمتیں آپ پر رہیں ہمیشہ آپ پر بٹیا ۔۔۔ وعلیکم السلام
شکر الحمد للہ بٹیا جیتی رہیے ۔۔۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ظالم تکلیفوں سے محفوظ رہیں، دعاؤں میں شامل رکھیں
 
یاسر شاہ

محفلین
غور طلب ہے یہ وعظ باقی باتوں میں تو واعظ نے کچھ زیادتی کی ہے البتہ جون کا واقعہ سننے سے تعلق رکھتا ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عیاں تو معاملات یہ ہوئے لیکن اندر کے معاملات یہ تھے کہ عذاب کی باتیں کرنے والے ایم کیو ایم کے بانیوں میں سے تھے اور جون نے اپنے انشائیوں میں ہمیشہ تعصب کی جڑ کاٹی۔
غور کیا جائے تو رئیس امروہوی نے ایک سچی بات کی ہے۔ ان کے اپنے حالات اگرچہ تسلی بخش نہیں لیکن ایک سچا شعر شاعر سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔
 
Top