سیما علی

لائبریرین
میں نے اسے ڈرا دیا کہ خالہ چھریوں کا ماتم کرتی ہیں دوسرے کے اوپر
ویسے یہ بات تو آپ نے ہمارے سب سے چھوٹے بھائی والی بات کی !!!جب ہماری بھاوج بیاہ کے آئیں تو کہا باجی کے پاس مت جانا تمھارا حلیم بن جائے گا 🤓
 
یاسر شاہ

محفلین
ایک ہماری خالہ سب سے بڑی شیعوں میں بیاہی گئیں۔اس زمانے میں بس یہ دیکھتے تھے کہ سید ہونا چاہیے چاہے مسلک کوئی ہو ۔
 
سیما علی

لائبریرین
یاسر کہتا ہے یوں ہی ازروئے مزاح لوگ کیا کہیں گے
ایک بات اور ہماری اماّں تمام عمر سنی ہی رہیں اور اباّجان نے کبھی اُن پر اپنے مسلک کو زبردستی مسلط نہ کیا زندگی کم لوگوں میں ہم نے اتنی محبت اور ذہنی ہم آہنگی دیکھی جبکہ اماّں کا تعلق جس اسٹیٹ سے تھا اُستادِ محتر م کو معلوم ہے کہ وہ بہت کٹر شیعہ اسٹیٹ تھی۔
 
یاسر شاہ

محفلین
بہت محبت ہے امی کو ان سے۔ہمیں دین کی شد بد ہوئی تو امی سے کہا یہ نکاح قائم ہی نہیں ہوا۔امی کہنے لگیں اچھا ہوا تم پیدا ہوگئے اب ہمارے نکاح باطل ٹھہراؤ گے
 
سیما علی

لائبریرین
یاسر کہتا ہے یوں ہی ازروئے مزاح لوگ کیا کہیں گے
بس سمجھ ہونا چاہیے مزاح کو سمجھنے کی ۔۔ہم آفس میں آج بیس سال پہلے بڑے مزاق کرلیا کرتے تھے چھوٹی باتوں کو لیکر اب اگر کریں تو دونوں طرف ناراضگی اتنی سنگین ہوجاتی ہے خاندان میں تو برابر سے شادیاں ہوئیں ہیں اس لئے کوئی بُرا نہیں مانتا 😊
 
سیما علی

لائبریرین
بہت محبت ہے امی کو ان سے۔ہمیں دین کی شد بد ہوئی تو امی سے کہا یہ نکاح قائم ہی نہیں ہوا۔امی کہنے لگیں اچھا ہوا تم پیدا ہوگئے اب ہمارے نکاح باطل ٹھہراؤ گے
پھر تو آپ ہمیں بھی یہی کہیں گے خالو آپکے کٹر سنی ہیں ۔🤓
 
یاسر شاہ

محفلین
ٹرمننگ کرتی رہتی ہیں ہماری بڑی خالہ بھی اپنی اولاد کی ۔کوئی بیٹا یا بیٹی تبرا کرتے ہیں تو بری طرح ڈانٹ دیتی ہیں۔
 
یہ سارے قصے کہانیاں گروہ در گروہ کی تقسیم ہیں ۔ نکاح قائم ہو چکا البتہ تبراء اور گستاخیوں سے پرہیز سعادت کی کنجی ہے ۔ اختلاف رائے کی بنیاد پر اساسیات پر متفق امت میں تفرقے بازی بنانا درست نہیں ہے ۔
 
ثبوت کے طور پر آپ سے صد فی صد متفق ہوں بھائی ۔
 
Top