سیما علی

لائبریرین
ہمیں تو بس اتنا پتہ ہے نیم حکیم خطرۂ جاں ہے

ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
وہ ہمیں کیا معلوم۔ عاطف بھائی کی حکمت کی بات ہو رہی ہے۔ آپ نیم حکیم کیوں سمجھتے ہیں۔
یہ میں نے وضاحت اس لیے چاہی کہ پتا چلے کہ حکیم حکمت کی باتوں کے معنی میں استعمال ہوا ہے یا طبیب کے۔ کیونکہ اکثر ہمارے ہاں دیسی اطباء کو بھی حکیم کہہ دیا جاتا ہے نا!
 

سیما علی

لائبریرین
طبیب کے۔ کیونکہ اکثر ہمارے ہاں دیسی اطباء کو بھی حکیم کہہ دیا جاتا ہے نا!
آپکی بات سے ہمیں یہ یاد آگیا؀
ایک حکیم سے پوچھا گیا:
زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟
حکیم نے کہا اس کا جواب لینے کےلیے آپ کو آج رات کا کھانا میرے پاس کھانا ہوگا۔
سب دوست رات کو جمع ہوگئے۔
اس نے سوپ کا ایک بڑا برتن سب کے سامنے لا کررکھ دیا۔
مگر سوپ پینے کے لیے سب کو ایک ایک میٹر لمبا چمچ دے دیا۔
‏اور سب کو کہا کہ آپ سب کو اپنے اپنے لمبے چمچ سے سوپ پینا ہے۔
ہر شخص نے کوشش کی،
مگر ظاہر ہے ایسا ناممکن تھا۔
کوئی بھی شخص چمچ سے سوپ نہیں پی سکا۔ سب بھوکے ہی رہے۔
سب ناکام ہوگئے تو حکیم نے کہا:
میری طرف دیکھو۔
اس نے ایک چمچ پکڑ ا،
سوپ لیا اور چمچ اپنے سامنے والے شخص کے منہ ‏سے لگا دیا۔
اب ہر شخص نے اپنا اپنا چمچ پکڑا اور دوسرے کو سوپ پلانے لگا۔
سب کے سب بہت خوش ہوئے۔
سوپ پینے کے بعد حکیم کھڑا ہوا اور بولا:
جو شخص زندگی کے دسترخوان پر اپنا ہی پیٹ بھرنے کا فیصلہ کرتا ہے،
وہ بھوکا ہی رہے گا۔
اور جو شخص دوسروں کو کھلانے کی فکر کرے گا، ‏وہ خود کبھی بھوکا نہیں رہے گا۔
دینے والا ہمیشہ فائدہ میں رہتا ہے،
لینے والے سے۔
آپ زندگی میں اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتے، جب تک آپ کے دوست احباب کامیاب نہیں ہوتے۔
ہم سب کی کامیابی کا راستہ دوسروں کی کامیابی سے ہوکر گزرتا ہے ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
حکیم حکمت کی باتوں کے معنی میں استعمال ہوا ہے
بس کبھی کبھی طبیب بھی فلسفے اور حکمت کی بات کرے تو مانا جائے گا۔۔اور دانا و دانشور تو ہے ہی دانا۔۔۔
حکیم :
  • صاحبِ حکمت، فلسفی، عالم، دانا، دانشور، باشعور
  • علم طبات جاننے والا، یونانی اور دیسی طریقہ طب سے علاج کرنے والا، طبیب
حکیم و عارف و صوفی ،تمام مستِ ظہور
کسے خبر کہ تجلی ہے عین مستوری
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پھر آپ دیکھیے فیس بک پر حکیم لقمان کے نام سے جو باتیں پھیلی ہوئی ہیں۔ الامان
کہیں کوئی کہتا ہے کہ حکیم لقمان کہتا ہے رات کو دہی نہ کھاؤ۔ یا اسی قسم کی اور باتیں۔ مجھے ایک ایسی ہی بات ایک میرے دوست نے بتائی تو میں نے پوچھا کہ لقمان حکیم تھا یا طبیب۔ جس پر اس کی سٹی گم ہو گئی۔ کہنے لگا کہ کیا فرق ہے اس میں (ہمارے ہاں دیسی طبیبوں کو اس کثرت سے حکیم کہا جاتا ہے کہ بہتوں کو اس کا اندازہ بھی نہیں ہوتا۔ میں نے اسے فرق سمجھا کر) پھر کہا کہ اللہ کے بندے حکیم لقمان جس کا قرآن میں ذکر ہے وہ اپنی حکیمانہ نصائح کی وجہ سے حکیم کہلایا ہے اور سوشل میڈیا نے اسے طبیب بنا دیا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
حیرت ہے کہ یہ ہم سے کیسے ہو گیا :atwitsend:
دیکھ لو خود ہی۔
ژوب کی سازش کا سر تو ہم کچل چکے ۔ اب کہاں فتنہ سر اٹھا رہا ہے ؟
سر گل کے اندر۔۔۔۔ اب اسے کچلنے کی مت ٹھان لیجئیے گا۔ ایک ہی سر ہے ہمارا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ڈرا ہی دیا ہمیں۔ آپ نے مذاق مذاق کی بات کو سیریس سمجھ لیا۔ وہ چائے پینے سے پہلے کا بیان تھاشاید
ذرا یہ اندازہ بھی لگالو کہ طب اور حکمت کا ذکر بھی مزاح ہی تھا ،،،، ورنہ ہم جیسوں کو علم و حکمت سے بھلا کیا ؟
 
Top