سید عاطف علی

لائبریرین
اچھی باتوں کا فروغ ایک معاشرتی ضرورت ہے اور یہ ہر دور میں اہم رہا ہے ۔ جو بھی اس فروغ کے لیے کی جانے والی جدو جہد کا حصہ رہا اس نے انسانی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ۔
یہ ہمارا ماننا ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
یہی اپنائیت تو خاص خوبی ہے محفلین کی کہ دکھ درد میں ساتھ دیتے ہیں۔ صحت وسلامتی کے لئے دعاگو رہتے ہیں
بٹیا ہماری بہت ڈھیر ساری دعائیں ہیں ۔علیشا گڑیا کے لیے اللہ پاک صحت و عافیت عطا فرمائے اور ماں باپ اور چاہنے والوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنی رہیں آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اچھی باتوں کا فروغ ایک معاشرتی ضرورت ہے اور یہ ہر دور میں اہم رہا ہے ۔ جو بھی اس فروغ کے لیے کی جانے والی جدو جہد کا حصہ رہا اس نے انسانی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ۔
یہ ہمارا ماننا ہے ۔
پیار و محبت خلوص کے رشتے انسانی معاشرے میں ہمیشہ بھلائی کا سبب بنے ہیں ۔ایک دوسرے کے لئے خلوص اورہمدردی بہت مضبوط رابطہ ہے ۔اب محفل سے پہلے ہم ایک دوسرے سے واقف بھی نہ تھے ۔اب پل پل ایکدوسرے کے دلھ درد میں شریک ہیں بھیا !!!
 

سیما علی

لائبریرین
حالات کی تلخیاں تو انسان کے ساتھ ساتھ ہیں ؀
ہم نے دیکھے ہیں بُرے وقت کے منظر کتنے
پھول بن جاتے ہیں حالات کے پتھر کتنے

حادثہ شرط محبت ہے تو تسلیم مگر
حادثے ہوں گے مرے قد کے برابر کتنے​
 
Top