یاسر شاہ

محفلین
ظریفانہ واقعات ایسے بہت ہیں ۔ایک ستر سال کے بوڑھے آدمی نے بیس سال کی لڑکی کے ہاں دوسری شادی کے لیےرشتہ مانگا تو کہا گیا بابا جی عمر تو دیکھیں اپنی اور شوق دیکھیں ۔کہنے لگے بڑی بی کی خدمت کے لیے چھوٹی بی چاہیے
 

سیما علی

لائبریرین
عموماً ہم ایسی باتوں پر توجہ نہیں دیتے ۔۔۔پر جب ہمیں محسوس ہو ا کہ وہ واقعی سیریس ہیں تب ہمیں لگا اُِنھوں نے برُا مانا ہے کیونکہ جب ہم کہتے رضا آیا ہوا ہے آپ لوگ بھئ آئیے ساتھ ہی کھانا کھائیں گے تو کہتے نہیں بھی وہ ہماری بیگم کو ہماری بیٹی بنا دیتے ہیں 😌
 

یاسر شاہ

محفلین
قلفی پگھلا کے پیتی تھیں ہماری تائی مرحومہ اور
آئسکریم کو کہتی تھیں اشکریم ملائی۔
اللہ تعالیٰ انھیں غریق رحمت کرے مجھے بہت چاہتی تھیں ۔آخر میں تدفین کے لیے میں قبر میں بھی اترا تھا۔
ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
قلفی پگھلا کے پیتی تھیں ہماری تائی مرحومہ اور
آئسکریم کو کہتی تھیں اشکریم ملائی۔
اللہ تعالیٰ انھیں غریق رحمت کرے مجھے بہت چاہتی تھیں ۔آخر میں تدفین کے لیے میں قبر میں بھی اترا تھا۔
ڈھونڈو گے ہمیں ملکوں ملکوں۔۔۔۔۔۔
کیسے کیسے رشتے چھوڑ جاتے ہیں پھر صرف یادیں رہ جاتیں ہیں !!!!خاص طور پر والدین جیسا کوئی رشتہ نہیں پوری عمر ہم اُنھیں Taken for granted لیتے ہیں ۔۔۔اُنکے بعد احساس ہوتا جو کچھ کہتے تھے وہ ایک ایک لفظ سچا انمول ہے ۔۔۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ریگ مال لگانے سے کوئی گورا ہو سکتا ہے؟
زال کے ساتھ کبھی میں آپ کے پاس آیا تو آپ کو لگے گا کوئی بلیک اینڈ وائٹ فلم دیکھ رہی ہیں۔
لالی چہرے کی (گورا پن) ایسا ضروری ہوتا تو اللہ خود ہی سب کو گورا بنا کر بھیجتا یا کم سے کم انسانوں کو گورا ہونے کے کوئی طریقے بتاتا کہ کس طرح سے گورا ہونا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ؟ 😊
 

یاسر شاہ

محفلین
لالی چہرے کی (گورا پن) ایسا ضروری ہوتا تو اللہ خود ہی سب کو گورا بنا کر بھیجتا یا کم سے کم انسانوں کو گورا ہونے کے کوئی طریقے بتاتا کہ کس طرح سے گورا ہونا ہے۔ کیا کہتے ہیں آپ؟ 😊
یوں ہی ایک بات کی تھی ۔آپ بس گھبرائیں نہیں اور غم نہ کریں۔اس ضمن میں کہا تھا کہ سندھ کا سب سے گورا بھی پٹھان کے آگے کالا ہی نظر آتا ہے۔اورریگ مال یوں کہ مرد کراچی کی دھوپ میں زیادہ تر کالے ہوئے ہیں تو زنگ بھی لگتا ہے سمندر کی ہوا کے سبب لہذا ریگ مال کیسا رہے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
بھانجے ہماری آنکھ بھی فجر کے وقت کھلی ۔پر نماز پڑھ کے لیٹ گئے تھوڑی نیند آئی لیکن اُنکے خراٹے توبہ کہاں سونے دیتے ہیں ۔۔۔گلے کی کھچ کھچ نے بڑا تنگ کیا ہے پر ہم نے بھی ضد پکڑ لی ہے دوا کے بجائے قہوہ اور ابھی شہد اور دار چینی لی ہے سب کیا دھرا کراچی کے موسم کا ہے ۔۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
پانی ٹھنڈا نہ پییں ۔ویسے موسم بھی تبدیل ہو رہا ہے تو اور احتیاط چاہیے۔پھر آپ سمندر سے بھی قریب ہیں اور سب سے بڑھ کر کہ آپ مچھلی نہیں کھاتیں۔اس علاقے کی خرابی_ موسم کا علاج بھی اللہ تعالیٰ نے اسی ماحول میں مچھلی کی صورت دیا ہے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ٹھیک بات لگتی ہے کسی دانا کی کہی ہوئی کہ اس وقت مچھلی واحد غذا ہے جو خالص رہ گئی ہے۔ورنہ انجکشن مصنوعی فیڈ اور دواؤں کے چھڑکاؤ سے گائے بھینسیں مرغیاں سبزیاں سب میں کچھ نہ کچھ گڑبڑ شامل ہے۔
 
Top