سیما علی

لائبریرین
ثمر شام سے پہلے اسی لئے سارے تازہ بک جاتے ہیں ۔۔ہم بچوں کے لئے مچھلی ضرور بناتے ہیں کیونکہ اُنکے سمیت سب شوق سے کھاتے ہیں پکاتے ہم اچھی ہیں ۔۔تو مچھی میانی جب بھی صبح لینے جاؤ اچھی ملتی شام تک کبھی نہیں اچھی مچھلی ملی۔۔
 
ثمر شام سے پہلے اسی لئے سارے تازہ بک جاتے ہیں ۔۔ہم بچوں کے لئے مچھلی ضرور بناتے ہیں کیونکہ اُنکے سمیت سب شوق سے کھاتے ہیں پکاتے ہم اچھی ہیں ۔۔تو مچھی میانی جب بھی صبح لینے جاؤ اچھی ملتی شام تک کبھی نہیں اچھی مچھلی ملی۔۔
جب بھی مچھلی لیں اِسٹور وغیرہ سے لیں گلیوں سے اور باہر پتھاروں سے لینے میں پُرانی مچھلی مِل جاتی ہے ۔ بے ایمانی کرتے ہیں لوگ
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

چونکہ مجھے اس کھیل میں مشکل ہوتی ہے اس لیے ادھر نہیں آتا۔۔۔۔ جب تک پیغام دیکھتا ہوں۔۔ بات کہیں کی کہیں نکل گئی ہوتی ہے۔۔۔ جیسے اب مجھے آخری حرف والا مراسلہ دیکھنے کے لیے اس مراسلے سے کئی صفحات پلٹ کر آنا پڑا۔۔۔ اور اوپر سے سید عاطف علی بھائی کسی ثمرین کو لیے بیٹھے ہیں۔۔۔۔ یعنی پتا نہیں کیا چل رہا ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اور اوپر سے @سید عاطف علی بھائی کسی ثمرین کو لیے بیٹھے ہیں۔۔۔۔ یعنی پتا نہیں کیا چل رہا ہے۔
حیرت ہے کہ ثمرین بٹیا کی طلسماتی کراماتی اور تخیلاتی شخصیت سے واقفیت نہیں ۔
آپ اس دھاگے میں چائے کے فیوض و برکات سے یکسر محروم رہیں گے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
دیار کھیل میں چائے پر کم معلومات رکھنے کے جرم میں ہماری گوشمالی تو نہ کی جائے گی؟
ذرا غم نہ کریں ہمارے ہوتے کوئی گو شمالی تو کیا میلی نظر تو ڈالے پھر دیکھیے بہن کیا کرتی ہے ۔۔جیتے رہیے شاد و آباد رہیے ،رحاب اور زین کو ڈھیر سارا پیار ۔۔بہت اچھا لگا آپکو اپنی آواز پر لبیک کہتے !!!!! بھائی ہو تو ایسا چاند سا ہمارے نین بھیا جیسا شہزادہ !!!اماں کی خدمت میں دست بستہ آداب ۔۔
علیشبا کا نام ہمیشہ آخر میں یاد آتا ہے اور دلہن کہیں گی اُنکو بھول گئی تو دونوں کو بہت سارا پیار سلامت رہیں !!!!
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ژ کو ہم سے بہت پیار ہے اسی لئے ہمیں ژوب سے تو چلے ہم ژوب نمازِ عصر ادا کرنے۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62
 

یاسر شاہ

محفلین
سیما جی نظم مختصر سنتی جائیں سلیم کوثر کی

لوری کی رم جھم میں
سونے والے بچے
گولی کی آواز سے ڈر کے اٹھ جاتے ہیں
لیکن اب تو
لوری کی رم جھم میں ڈر کر اٹھ جاتے ہیں
گولی کی آواز پہ ہنس کے سو جاتے ہیں
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
شام ڈھلے، نم ناک، سڑک پر
برف سی رنگت والی لڑکی
جانے کس کو ڈھونڈ رہی تھی
کھڑکی کھول کے میں کیا پوچھوں
کہہ دے گی وہ نین چرا کر
دنیا کتنا شک کرتی ہے
کان کا بالا ڈھونڈ رہی تھی
 

یاسر شاہ

محفلین
شام ڈھلے، نم ناک، سڑک پر
برف سی رنگت والی لڑکی
جانے کس کو ڈھونڈ رہی تھی
کھڑکی کھول کے میں کیا پوچھوں
کہہ دے گی وہ نین چرا کر
دنیا کتنا شک کرتی ہے
کان کا بالا ڈھونڈ رہی تھی
ضروری ہے اطلاع
سنا ہے ایسا واقعہ پٹھانوں کے ہاں ہوا کہ ایک شوہر نے اپنی بیوی کو گولی ماری دی اس بات پہ کہ بغیر چادر دوپٹے کے گھر سے باہر نکل آئی تھی بعد میں پتا چلا گھر میں سانپ تھا 🐍
 

سیما علی

لائبریرین
شام ڈھلے، نم ناک، سڑک پر
برف سی رنگت والی لڑکی
جانے کس کو ڈھونڈ رہی تھی
کھڑکی کھول کے میں کیا پوچھوں
کہہ دے گی وہ نین چرا کر
دنیا کتنا شک کرتی ہے
کان کا بالا ڈھونڈ رہی تھی
ظالم کلام ہے بھیا !!!!
اسقدر سچ لفظ لفظ میں لڑکیاں بالیاں ایسی ہی ہوتی ہیں پر یہ جذبہ اُن میں گندھے ہوتے ہیں اور ساتھ ساتھ پروان چڑھتے ہیں ۔۔بس دعا یہ رہتی ہے اللہ قدر دانوں سے واسطہ رکھے ورنہ اپنے دکھ بھی سالوں اُن سے نہیں کہتیں جن سے پاؤں میں شیشہ لگے تو لنگڑا تی ایک پاؤں پکڑے آجاتی ہیں ۔۔۔
 
Top