نیرنگ خیال

لائبریرین
ذرا غم نہ کریں ہمارے ہوتے کوئی گو شمالی تو کیا میلی نظر تو ڈالے پھر دیکھیے بہن کیا کرتی ہے ۔۔جیتے رہیے شاد و آباد رہیے ،رحاب اور زین کو ڈھیر سارا پیار ۔۔بہت اچھا لگا آپکو اپنی آواز پر لبیک کہتے !!!!! بھائی ہو تو ایسا چاند سا ہمارے نین بھیا جیسا شہزادہ !!!اماں کی خدمت میں دست بستہ آداب ۔۔
علیشبا کا نام ہمیشہ آخر میں یاد آتا ہے اور دلہن کہیں گی اُنکو بھول گئی تو دونوں کو بہت سارا پیار سلامت رہیں !!!!
لو دیکھ لیں۔۔۔ ابھی بھی وہی مسئلہ ہے۔۔۔ چار چھے صفحے گزر گئے اور پھر کہاں سے کھیل کا ردہم رکھوں۔۔۔ یہ آخری حرف ڈھونڈنے پھر اٹھ کر آخری صفحے پر آنا پڑا۔۔۔
آمین
 
سیما علی

لائبریرین
لو دیکھ لیں۔۔۔ ابھی بھی وہی مسئلہ ہے۔۔۔ چار چھے صفحے گزر گئے اور پھر کہاں سے کھیل کا ردہم رکھوں۔۔۔ یہ آخری حرف ڈھونڈنے پھر اٹھ کر آخری صفحے پر آنا پڑا۔۔۔
آمین
محبتیں نہیں دیکھیں آپ نے یہی لڑی تو رہ گئی ہے جہاں آپ کو زندگی نظر آئے گے !!!!!ایک دوسرے سے جڑے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل ایک خاندان کی طرح ؀
ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی آپ کی غیر موجودگی میں لڑی کتنے صفحات آگے بڑھ جاتی ہے۔ ضرورت ہو تو ہمیں منشی رکھ لیجئیے تاکہ حالات حاضرہ سے آگاہ کرتے رہیں آپ کو۔
وسیم بریلوی کا شعر ہے۔۔۔
نئی نسلوں کی خودمختاریوں کو کون سمجھائے
کہاں سے بچ کر چلنا ہے، کہاں جانا ضروری ہے

خیر یہ شعر تو و سے جملہ شروع کرنے کو لکھ دیا۔۔ پر اب کیا اچھا لگتا ہے کہ اتنے اتنے سے کام کے لیے ہم بچوں کو زحمت دیں۔۔۔۔ خوش رہیں سدا۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
محبتیں نہیں دیکھیں آپ نے یہی لڑی تو رہ گئی ہے جہاں آپ کو زندگی نظر آئے گے !!!!!ایک دوسرے سے جڑے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بالکل ایک خاندان کی طرح ؀
ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہوگا
ہاں یہ بھی خوب ہے اپیا۔۔۔ میں تو ہمیشہ سے کہتا ہوں۔۔۔ ہم نہ ہوں گے۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وسیم بریلوی کا شعر ہے۔۔۔
نئی نسلوں کی خودمختاریوں کو کون سمجھائے
کہاں سے بچ کر چلنا ہے، کہاں جانا ضروری ہے

خیر یہ شعر تو و سے جملہ شروع کرنے کو لکھ دیا۔۔ پر اب کیا اچھا لگتا ہے کہ اتنے اتنے سے کام کے لیے ہم بچوں کو زحمت دیں۔۔۔۔ خوش رہیں سدا۔۔۔
یعنی کہ جیب ڈھیلی نہ کریں گے آپ ۔ ہم کون سا مفت میں کرنے والے تھے۔ اس لئے زحمت نہیں، رحمت سمجھئے۔
 
Top