سید عاطف علی

لائبریرین
بھلا کوئی بتائے گا ہمیں کہ مچھلی کی آنکھیں ہمیشہ کھلی کیوں رہتی ہیں۔ پانی میں ہو تو بھی، اور گھر پکانے کے لئے لے آئیں تو بھی ۔
کہیں اس نے یہ شعر تو نہیں سن رکھا
مرنے کے بعد بھی میری آنکھیں کھلی رہیں گی
کیونکہ عادت سی ہو گئی ہے تیرے انتظار کی

ثمرین سے پوچھتے ہیں۔
بقول عاطف بھائی! ثمرین ہر فن مولا ہے۔
جب اس کے پپوٹے اور پلکیں ہی نہ ہوں تو بند کیسے کرے ۔ یہی اس کی آنکھوں کا وظیفہ ہے کہ کھلی رہیں اور بڑی مچھلیوں سے خبردار رکھیں ۔
البتہ اس کی نظروں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں تمہیں ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب اس کے پپوٹے اور پلکیں ہی نہ ہوں تو بند کیسے کرے ۔ یہی اس کی آنکھوں کا وظیفہ ہے کہ کھلی رہیں اور بڑی مچھلیوں سے خبردار رکھیں ۔
البتہ اس کی نظروں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں تمہیں ۔
حیران ہیں یہ سوچ کر کہ کیا مچھلیاں بھی طوطا چشم ہوتی ہوں گی یا نہیں
 
Top