سیما علی

لائبریرین
لاریب ہے !!! عاطف بھیا کی بات
السلام علیکم
اور ڈھیر ساری دعائیں !سلامتی ہو آپ سب پر۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر62
 

سیما علی

لائبریرین
ویسے بھانجے یہ ہمیشہ عام تعطیل ہی ہوا کرتی تھی !!!!پھر اُنکے بھائی صاحب کو بخار چڑھا تھا کہ چھٹیاں کم کی جائیں تو 6 ستمبر اور بہت ساری چھٹیاں ختم کیں بلکہ 11 ستمبر کی چھٹی بھی ختم کی ۔۔۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
یہ تو وہ تھے ، کمبختوں نے فیملی پلاننگ کے لیے بھی ایک آیت کا استعمال کیا تھا۔مفہوم:یا رب ہم پر اتنا بوجھ نہ ڈال کہ ہم اٹھا نہ سکیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
یہی یاد آرہا ہے ابھی تو ؀
یہی آئین قدرت ہے یہی اسلوب فطرت ہے
جو ہے راہ عمل میں گامزن محبوب فطرت ہے
 

سیما علی

لائبریرین
یہ تو وہ تھے ، کمبختوں نے فیملی پلاننگ کے لیے بھی ایک آیت کا استعمال کیا تھا۔مفہوم:یا رب ہم پر اتنا بوجھ نہ ڈال کہ ہم اٹھا نہ سکیں۔
آپ ان کی کیا کیا زیادتیاں یاد کریں گے !!!!حبیب بینک جیسے ادارے کو اونے پونے بیچ دیا ۔۔ پرایئوٹائیزشن کے نام پر وہ پیسے بنائے ۔۔۔اور افسوس صد افسوس کہ وہ اس ملک میں لگانے کے کام نہیں آئے اپنی املاک لندن میں بنانے کے کام آئے ۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
بڑا مشہور لطیفہ ہوا کرتا تھا اُنکے زمانے میں ۔۔۔کہ جو کچھ کرتے ہیں اباجی کرتے ہیں ۔۔۔فدھ آوٹ اباجی اُنکا کوئی کام نہیں ہوتا !!!!!ایک بھائی کہتے ہیں میں غریب آدمی کا بیٹا ہو ں اور دوسرے کے بھائی کے بچے کہتے ہیں کہ دادا سے زیادہ پاکستان میں کوئی امیر نہیں !!!!!🙃
 

سیما علی

لائبریرین
پروردگار کے حضور ہردم یہ دعا ہے اس ملک کو قائم و دائم رکھ !!آمین الہی آمین
یقین محکم، عمل پیہم، محبت فاتح عالم
جہاد زندگانی میں یہ مردوںکی شمشیریں
اقبال کسقدر خوبصورت اور پیارے انداز میں کامیابی کے راز بتاتے ہیں
 

یاسر شاہ

محفلین
پی آئی اے کو بھی بیچنے کی پوری کوشش رہی ہے ان کی۔نظر روزویلٹ ہوٹل نیو یارک پہ رہتی ہے ان کی جو پی آئی اے کی ملکیت ہے۔پچھلے دور میں تو کام تقریبا پورا تھا پر لوگ سراپا احتجاج بن گئے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
پروردگار کے حضور ہردم یہ دعا ہے اس ملک کو قائم و دائم رکھ !!آمین الہی آمین
یقین محکم، عمل پیہم، محبت فاتح عالم
جہاد زندگانی میں یہ مردوںکی شمشیریں
اقبال کسقدر خوبصورت اور پیارے انداز میں کامیابی کے راز بتاتے ہیں
ترنت کوئی لڑی کیوں نہیں بناتیں خالہ !اقبال ڈے کے حوالے سے اقبالیات میں جہاں ان کے اشعار وغیرہ پیش کیے جا سکیں
 

سیما علی

لائبریرین
تربیت اُنکی پتہ نہیں کس کباڑی نے کی ہے ۔۔۔ایک جملہ ایسا نہیں بولتے جس سے فراست ٹپکتی ہو !!!!غلام اسحق خان مرحوم بولتے تھے تو محسوس ہوتا تھا کوئی پڑھا لکھا شخص پول رہا ہے الفاظ کا چناؤ اسقدر بہترین اگر لکھی ہوئی بھی پڑھتے تو تلفظ خوبصورت !!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ترنت کوئی لڑی کیوں نہیں بناتیں خالہ !اقبال ڈے کے حوالے سے اقبالیات میں جہاں ان کے اشعار وغیرہ پیش کیے جا سکیں
ٹانکتے ہیں ابھی آبدار موتی جنابِ اقبال رح کے اشعار کے !!!ذرا آپکے خالو سے فرصت ملے ۔۔اور آج تو خیر سے ہمارا میکائیل واپس آرہے ہیں ماشاء اللہ۔۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ٹھیک ہوتا اگر ملک میں ہی رہتے،مخبوط الحواسی دبی رہتی اب تو ملکوں ملکوں بدنامی ہے،ایسی تو حرکتیں ہیں کہ لوگ ہنس رہے ہیں ۔
 
Top