سیما علی

لائبریرین
لیٹ نام کے ساتھ جن کے لکھا ہو جیسے کبھی لکھا جائے گا۔

Late Abdul Raoof
ویسے یہ تو بتائیں کیوں ہمارے بھائیوں کے نام کے ساتھ ایسا لکھ رہے ہیں بھانجے ۔سلامت رہیں ہمارے بھائی شاد و آباد رہیں اللہ پاک اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔آمین
 

سیما علی

لائبریرین
مرحوم اردو میں لکھا جائے گا ۔جیسے کبھی لکھا جائے گا
ہمارے بھیا کے لئے نہیں بالکل ایسا لکھیے گا ۔۔۔سلامت رہیں شاد و آباد رہیں آمین

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر62
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے یہ تو بتائیں کیوں ہمارے بھائیوں کے نام کے ساتھ ایسا لکھ رہے ہیں بھانجے ۔سلامت رہیں ہمارے بھائی شاد و آباد رہیں اللہ پاک اپنی حفظ و امان میں رکھے ۔آمین
یہ سب لکھنا لکھانا شاید آپ سے ڈانٹ کھانے کے ارادے سے تھا 😊
 

سیما علی

لائبریرین
آنے دیں ذرا بھانجے کو ابھی کھینچتے ہیں اِنکے کان بڑی شرارتیں کرنے لگے ہیں اپنے اور ابوذر میں کوئی فرق نہیں سمجھتے 🤓🤓🤓🤓🤓
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آنے دیں ذرا بھانجے کو ابھی کھینچتے ہیں اِنکے کان بڑی شرارتیں کرنے لگے ہیں اپنے اور ابوذر میں کوئی فرق نہیں سمجھتے 🤓🤓🤓🤓🤓
بہت دیر تک آپ کا بھانجا شاید ابوذر کے ساتھ کھیلتا رہا ہو گا اسی لیے اُسی کا اثر غالب آ گیا ہو گا ان پر
 

یاسر شاہ

محفلین
پے در پے میں ڈانٹنے والے کام کر رہا ہوں مگر کوئی ڈانٹ نہیں رہا چنانچہ کچھ دن سے کیفیت یہ ہے کہ بقول جون:

اب مجھے کوئی ٹوکتا ہی نہیں
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا
جون ایلیا
 

سیما علی

لائبریرین
پے در پے میں ڈانٹنے والے کام کر رہا ہوں مگر کوئی ڈانٹ نہیں رہا چنانچہ کچھ دن سے کیفیت یہ ہے کہ بقول جون:

اب مجھے کوئی ٹوکتا ہی نہیں
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا
جون ایلیا
ٹوکنا بھی اپنائیت ہے ،اور تربیت کا حصۂ ہے ؀
امام غزالیؒ نے احیا ءعلوم الدین میں تربیت کے تعلق سے چند اہم باتیں لکھی ہیں۔
فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ‘‘اے ایمان والو! اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے بچاؤ۔’’ پس جس طرح باپ بچے کو دنیا میں آگ سے بچاتا ہے اس کا آخرت میں آگ (جہنم) سے بچانا زیادہ بہتر ہے۔ آخرت میں برے انجام سے بچانے کے لیے دنیا میں نیک تربیت کرنی ہوگی۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ٹھیک بات تو یہی سنی بزرگوں سے کہ زندگی حسین تبھی ہوگی جب پیش نظر موت ہو اس آیت میں حیات سے پہلے موت کا ذکر آنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے:

آيت 2: الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً: « جس نے موت اور زندگى كو پيدا كيا تاكه تمهيں آزمائے كه تم ميں سے كون اچھے اعمال كرنے والا هے»۔

وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ: « اور وه بهت زبردست بھى هے اور بخشنے والا بھى هے»۔
 

یاسر شاہ

محفلین
جب اپنے نام کے ساتھ آدمی مرحوم لکھا دیکھتا ہے تو ایک موت کا مراقبہ ہوتا ہے۔پہل خود سے کرنی چاہیے مگر چلیں دیر آید درست آید ۔کبھی یوں لکھا جائے گا:
مرحوم یاسر علی راشدی

مرے پڑوس کی تختی بدل گئی پرسو
ہوا تو کچھ نہیں لیکن ہوا بہت کچھ ہے
انور شعور
 

یاسر شاہ

محفلین
ثمرین کہہ رہی ہے ایک مدت سے آپ نے اس شعرکے مفہوم کے لیے ٹال رکھا ہے اب بتا بھی دیجیے۔
چنانچہ شعر کا مختصر مفہوم یہ ہے کہ "تر دامنی"محاورہ ہے گناہ گاری کے لیے مستعمل۔دامن نچوڑنا یعنی دامن کی تری کو دور کرنا جس سے مراد لی جائے گی گناہوں سے توبہ کرنا۔"فرشتے وضو کریں " کنایہ ہے فرشتوں پہ سبقت کا۔

اب شعر کا مفہوم یہ ہوگا کہ اے شیخ ہماری گناہگاری کی وجہ سے ہمیں حقیر مت جان ابھی اگر توبہ کر لیں اور رو رو کر روٹھے یار کو منا لیں تو فرشتوں سے آگے بڑھ جائیں۔
فرشتوں سے آگے یوں بڑھ جائیں کہ فرشتوں میں نہ گناہ کے تقاضے پیدا ہوتے ہیں اور نہ وہ گناہ کرتے ہیں ۔جب گناہ نہیں کرتے تو شرمندہ بھی نہیں ہوتے اور نہ روتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ کو گناہگاروں کے آنسو بڑے محبوب ہیں ۔چنانچہ توابین فرشتوں سے بھی بازی لے جاتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ڈھول کی آواز آرہی تھی تو ابھی پوچھ رہے تھے ۔آج ماشاء اللہ کل سے بہت بہتر ہیں کھانسی ہے بخار شکر ہے نہیں آج الحمد للہ ۔
 

یاسر شاہ

محفلین
ذرہ نوازی ہے اللہ تعالیٰ کی کہ آزمائش بھی ہلکی ہی ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ اپنے عفو و عافیت کا معاملہ دائم ہمارے ساتھ روا رکھے۔آمین
 
Top