الف عین

لائبریرین
خیریت مطلوب ہے سب احباب کی،
بوجھل دل سے السلام علیکم ، کہ چار دن میں ادب و فن کے دو ستون ڈھے گئے،
امجد اسلام امجد جمعے کو اور آج صبح ضیا محی الدین
شاید یہ دو ستون پاکستان کے ہی ہوں، ہند و پاک کے تو تین ستون ڈھہ گئے. یہاں کے ایک ابن کنول افسانہ نگار بھی چل بسے ہین!
 

La Alma

لائبریرین
ظاہر میں بھی کوئی نہ کوئی بھید چھپا ہوتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں جو نہاں ہے بس اسی میں اسرار پوشیدہ ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
فروری کے حوالے سے کچھ اشعار سن لیجیے شمشاد بھیا موجود ہوتے تو کہتے اشعار کی لڑی میں آئیے آپا۔؀
وہ بھی اک شام فروری کی تھی
جب تیری خواب نما آنکھوں میں
میری چاہت کی دھنک اتری تھی
جب یہ ادراک ہوا تھا مجھ کو
میرے جیون میں اجالوں کےلئے
تیرا ہونا بہت ضروری ہے
 

سیما علی

لائبریرین
گم ہوگئے وہ اور اڑ گئے انکے طوطے ۔ اس مہنگائی میں اب طوطے کہاں سے پالیں؟؟
لیجیے بھیا مہنگائی کا طوطوں سے کیا تعلق ۔۔اتنا سا تو کھاتے ہیں وہ ننھی سی جان بس وہ رازق جو ہمیں رزق عطا فرماتا ہے وہی اُنکو بھی رزق عطا کرے گا بھلا ہماری ہستی ہم کسی کو کہاں پال سکتے ہیں۔😊
 

وجی

لائبریرین
لیجیے بھیا مہنگائی کا طوطوں سے کیا تعلق ۔۔اتنا سا تو کھاتے ہیں وہ ننھی سی جان بس وہ رازق جو ہمیں رزق عطا فرماتا ہے وہی اُنکو بھی رزق عطا کرے گا بھلا ہماری ہستی ہم کسی کو کہاں پال سکتے ہیں۔😊
میرا خیال ہے آپ نے طوطے صحیح طریقے سے نہیں پالے کبھی
اور دوسری بات یہ شاہی طوطے شمشاد صاحب والوں کی بات ہورہی ہے۔
 
Top