ٹٹی خس کی :
اب تو لوگوں سے پوچھیں تو زیادہ تر تو لاعلمی ظاہر کرتے ہیں۔
خس ایک خاص قسم کی گھاس جس کی جڑیں خوشبودار ہوتیں ہیں۔۔
خس کی ٹٹی جو موسم گرما میں دروازوں کے آگے لگائی جاتی ہے اور کمرے میں ٹھنڈک پہن٘چانے کے لیے اس پر پانی چھڑکتے رہتے ہیں.
بانس کی کھپچیوں اور سریری کے بنے ہوئے چوگوشہ مُستطیل دوہرے چوکھٹوں کے اندر خس کی جڑوں کے ریشے بھرے ہوتے ہیں، جِنہیں گرمیوں میں دروازوں یا کِھڑکیوں میں لگا دیا جاتا ہے، اِس پر پانی چھڑکتے ہیں، جِس سے کمرہ خُنک اور خُوشبودار رہتا ہے، بادشاہوں کے یہاں اِن پر کیوڑہ اور گُلاب چھڑکا جاتا تھا۔۔۔۔