گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہو :surprise: ہائے:doh:
ہمیں پکوڑے نہیں ملیں گے مگر کیوں :idontknow:
یہ وجہ ہے کہ آپ کو پکوڑے نہیں ملیں گے کیونکہ جب آپ ہو ہائے کریں گے تو ساری چٹنی اپ کے ساتھ بیٹھے پر گر جائے گی۔ بس اسی کو بچانے کی کوشس ہے کہ آپ کو پکوڑے دیے ہی نہ جائیں
 
وجی

لائبریرین
یہ وجہ ہے کہ آپ کو پکوڑے نہیں ملیں گے کیونکہ جب آپ ہو ہائے کریں گے تو ساری چٹنی اپ کے ساتھ بیٹھے پر گر جائے گی۔ بس اسی کو بچانے کی کوشس ہے کہ آپ کو پکوڑے دیے ہی نہ جائیں
اچھی بات بتاؤ کہ ہم چٹنی کے ساتھ پکوڑے کھاتے ہی نہیں تو کسی پر کیا گرائیں گے
لیکن لگتا ہے آپ ضرور ایسا کر چکیں ہیں جسکی وجہ سے یہ مثال دی آپ نے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھی بات بتاؤ کہ ہم چٹنی کے ساتھ پکوڑے کھاتے ہی نہیں تو کسی پر کیا گرائیں گے
لیکن لگتا ہے آپ ضرور ایسا کر چکیں ہیں جسکی وجہ سے یہ مثال دی آپ نے۔
بیتی ہو جو خود پر مثال بھی وہی دینی چاہیے سو ہم نے بھی دے دی۔ ایویں بندہ خواہ مخواہ میں صفائیاں دیتا پھرے
 
سیما علی

لائبریرین
جلدی جلدی ہم بنا رہے ہیں پکوڑے ۔۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

آخری تدوین:
ذرا ہماری فی البدیہہ نظم بھی سن لیں :
۔۔۔۔۔۔بارش
برس اُٹھے بادل بھرے دل کے گھاؤ
یہی ہے وہ بارش کہ تھا جس کا چاؤ
سنیں اہلِ محفل یہ دعوت ہے سب کو
پکایا ہے آپا نے چکن پلاؤ
مگر کیسے آئیں گے دعوت میں سارے
کسی پاس بھی تو نہیں ہے وہ ناؤ
جو لے آئے ان کو حفاظت سے یاں تک
کہ دیتے ہیں بادل بھی مونچھوں کو تاؤ
تو اے بھائی لوگو ہے یہ مشورہ اب
رہو گھر میں ہی اور پکوڑے بناؤ
 
آخری تدوین:
Top