محمد عبدالرؤوف
لائبریرین
زبردست۔۔۔۔ذرا ہماری فی البدیہہ نظم بھی سن لیں :
۔۔۔۔۔۔بارش
برس اُٹھے بادل بھرے دل کے گھاؤ
یہی تھی وہ بارش کہ تھا جس کا چاؤ
سنیں اہلِ محفل یہ دعوت ہے سب کو
پکایا ہے آپا نے چکن پلاؤ
مگر کیسے آئیں گے دعوت میں سارے
کسی پاس بھی تو نہیں ہے وہ ناؤ
جو لے آئے ان کو حفاظت سے یاں تک
کہ دیتے ہیں بادل بھی مونچھوں کو تاؤ
تو اے بھائی لوگو ہے یہ مشورہ اب
رہو گھر میں ہی اور پکوڑے بناؤ
اللّٰہ اللّٰہ ، انسان تو انسان کراچی کے بادل بھی مونچھوں کو تاؤ دیئے جا رہے ہیں۔ 😄