چھوڑو بھائی شمشاد یہ تکلف، بہ بانگ دہل عرض بیان کرو
حتی ٰ کہ میں تو یہ بھی کہوں گا اُردُو کی تختی پر چلتے ہوئے حروف کی رعایت سے ایک مختصر اور جامع مانع جملہ ایسا لکھا جائے کہ اہلِ زبان،بیان اور طرزِ بیان کالطف اُٹھائیں،دیگر زبانوں کے باذوق حضرات اِس میں تربیت اور تعلیم وتدریس کی چاشنی پائیں باقاعدہ شاعر اور باضابطہ نثارجملے میں انشاء پردازی کی جھلک دیکھ کر عش عش کراُٹھیں ۔
 
محمداحمد

لائبریرین

خوامخواہ، دوبارہ محنت کرنے سے بہتر ہے کہ اس دھاگے کو دیکھ لیا جائے۔ :)
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
خالی جان کی امان سے کچھ نہیں ہوگا شمشاد بھائی۔
جناب اتنے عرصے بعد ان دھاگوں میں قدم رنجا کیئے ہیں آپ نے
 
الف عین

لائبریرین
حتی ٰ کہ میں تو یہ بھی کہوں گا اُردُو کی تختی پر چلتے ہوئے حروف کی رعایت سے ایک مختصر اور جامع مانع جملہ ایسا لکھا جائے کہ اہلِ زبان،بیان اور طرزِ بیان کالطف اُٹھائیں،دیگر زبانوں کے باذوق حضرات اِس میں تربیت اور تعلیم وتدریس کی چاشنی پائیں باقاعدہ شاعر اور باضابطہ نثارجملے میں انشاء پردازی کی جھلک دیکھ کر عش عش کراُٹھیں ۔
روکتا کون ہے، شکیل احمد خان23 کو خوش آمدید ہے کہ نکھری ہوئی زبان اور بیان کی بلاغت والے جملوں سے نوازیں۔ مجھے بھی جب مو قع ملا اور ذہن نے قلاشی کا مظاہرہ نہیں کیا تو اسی قسم کی جملہ سازی و بازی کروں گا
 
سیما علی

زبردست بلاغت ہے شکیل بھائی کے جملوں میں ۔استاد محترم آپکی خدمت میں ہمارا دست بستہ آداب پہنچے۔۔سلامت رہیے شاد وآباد رہیے ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی آپکی حفاظت فرمائے ۔آمین
 
روکتا کون ہے، @شکیل احمد خان23 کو خوش آمدید ہے کہ نکھری ہوئی زبان اور بیان کی بلاغت والے جملوں سے نوازیں۔
ژرف نگہی اور تعمق سے کام لیں تو متعدد جملے واقعی ایسے ہیں کہ وہ اپنے تحریر کرنے والوں کو تصنیف و تخلیق ہی نہیں تحقیق و تدقیق کا اعزاز دلانےاورپڑھنے والوں کو شاباش اور مرحبا کی آواز لگانے کا ہی نہیں کہنے والوں کی اِس خوش بیانی پر اُنھیں سند ِ خاص کا حقدار بنانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں ۔دوہزار چھیالیس صفحات پرپھیلا یہ دلچسپ کھیل خشک اور سنگلاخ پہاڑیوں کا الل ٹپ سلسلہ نہیں خوش بیانیوں کا ایک منظم اور مرتب نقشہ ہے،جس کی کتنی ہی خوبصورت عبارتوں میں کمال کا لطفِ سخن اور گفتگو کا حسن پایا جاتا ہے مگر کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے سلسلہ تکلم کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
جس کی کتنی ہی خوبصورت عبارتوں میں کمال کا لطفِ سخن اور گفتگو کا حسن پایا جاتا ہے مگر کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے سلسلہ تکلم کا۔۔۔۔۔۔۔۔
سیما علی کی ڈھیروں دعائیں اپنے بھائی کے لئے کہ یہ سلسلہ جاری و ساری رہے ۔۔اور بالکل نہ ٹوٹے سلسلہ تکلم ۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

عظیم

محفلین
ضروری ہے کہ پہلے محمد شکیل خورشید بھائی کے سلام کا جواب دے دیا جائے۔ وعلیکم السلام۔ ماشاء اللہ یہ سلام بھی ان شاء اللہ جلد ہی پہنچ جائے گا شکیل بھائی تک کہ ایک ہی شہر کے رہائشی ہیں دونوں، سلام کہنے والا اور جواب دینے والا!
 
طلب ہو تو رسد کے اسباب مہیاہونے لگتے ہیں۔یہ تجارت کا قاعدہ ہےمگر اور اور شعبوں میں بھی اِسی اُصول کی اجارہ داری دیکھی ۔ کمپیوٹر اور بالخصوص انٹر نیٹ پر بھی ایک زمانہ ایسا گزرا ہے کہ اُردُو لکھنے لکھانے کی سہولتوں کا فقدان تھا مگر الحمدللہ اب ایسا نہیں ہے:
دامن جھٹک کے وادیٔ غم سے گزر گیا
اُٹھ اُٹھ کے۔ دیکھتی رہی ۔گردِ سفر مجھے​
 
سیما علی

لائبریرین
طلب ہو تو رسد کے اسباب مہیاہونے لگتے ہیں۔یہ تجارت کا قاعدہ ہےمگر اور اور شعبوں میں بھی اِسی اُصول کی اجارہ داری دیکھی ۔ کمپیوٹر اور بالخصوص انٹر نیٹ پر بھی ایک زمانہ ایسا گزرا ہے کہ اُردُو لکھنے لکھانے کی سہولتوں پکا فقدان تھا مگر الحمدللہ اب ایسا نہیں ہے:
دامن جھٹک کے وادیٔ غم سے گزر گیا
اُٹھ اُٹھ کے۔ دیکھتی رہی ۔گردِ سفر مجھے​
ظاہری بات ہے کہ انٹرنیٹ کے اثرات معاشرے پر اچھے اور برے دونوں نظر آتے ہیں ۔اس قدر انفارمیشن اور معلومات کے باوجود ہمارے یہاں تعلیمی اور معاشرتی لحاظ سے ہمارا شمار کہاں ہوتا ہے۔۔۔
 
عشق یا کم ازکم عشق جیسا جذبہ کارفرماہو تو راہ کی رکاوٹیں ، رکاوٹیں نہیں رہتیں ۔ کچھ یہی پیش آیا تشکیلِ پاکستان کے وقت ، جس کے نتیجے میں پاکستان بن گیااور ہمیں باعزت زندگی گزارنے کا موقع ملا۔پاکستان کو دنیا کی عظیم ترین مملکت بنانے میں بھی اِسی جذبے کی ضرورت ہے :
آج بھی ہو جو ،براہیم کا ایماں پیدا
آگ کرسکتی ہے اندازِ گلستاں پیدا​
اِصلاح:
عشق یا کم ازکم عشق جیسا جذبہ ہو تو راستے کی رکاٹیں باقی نہیں رہتیں۔ تحریکِ پاکستان سے تشکیلِ پاکستان تک کا سفرعشق کی توانائی سے ہی طے ہوا اور ہمیں ایک باعزت زندگی گزارنے کا موقع ملا۔آج پاکستان کو دنیا کی عظیم ترین مملکت اور حسین ترین ریاست بنانے کے لیے ایک بار پھر اُسی جذبے ، عزم بالجزم اور چٹّانوں جیسے حوصلے کی ضرورت ہے گویا:
آج بھی ہو جو ،براہیم کا ایماں پیدا
آگ کرسکتی ہے اندازِ گلستاں پیدا​
 
یاسر شاہ

محفلین
فرق جو میں نے محسوس کیا وہ یہ کہ اصلاح سے قبل کی نثر مجھے پسند آئی یعنی

Top