سید عاطف علی

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

وہاں سے جواب نہیں آرہا ۔ آواز تو دی ہے۔خدا جانے کہا مصروف ہے وہ ۔
ہم بھی بلا رہے ہیں اب روفی بھیا کو بلاتے ہیں۔
ذرا قینچی والی بٹیا کو بلائیں۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
پھر ڈیجا وو‘‘ کے تجربے کے بارے میں کیا کہیں گے ۔۔
ہم اور صابرہ بٹیا جسکے بارے میں بات کررہے ۔۔۔کبھی کبھی تو خواب میں وہ لوگ ملتے ہیں جنھیں کبھی دیکھا ہی نہیں ہوتا ۔۔۔یہ وہ تجربہ ہے جس سے دنیا کا تقریباً ہر انسان زندگی میں کم سے کم ایک مرتبہ ضرور گزرتا ہے۔
ڈیجا وو اس کائنات کا ایک عجیب و غریب راز ہے۔ اس تجربے کے دوران ایسا لگتا ہے کہ حال میں ہونے والا واقعہ ماضی میں پیش آچکا ہے ۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

 
تارک مہتا کا اُلٹاچشمہ :
دلچسپی اور شوق سے دیکھا جانیوالا بہترین ٹی وی ڈرامہ مگر اب اِس کے پروڈیوسرز اور اداکاروں کی نامعقول خبروں نے چشمے کے ساتھ ڈرامے کے تاثر کو بھی اُلٹا کردیا ہے۔
 
آخری تدوین:
ٹسوے بہانا:
دل کا درد آنسووں کی صورت میں آنکھوں سے بہہ نکلے تو نرم دل ،خداترس اور شفیق آدمی، اگر ناراض ہے تو اُس کی ناراضگی اور غم و غصے کو بھی ساتھ بہا لے جاتا ہے لیکن سنگ دل ،کٹھور، بے رحم اور شقی انسان یہ آنسو دیکھ کر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتا ۔وہ اِنہیں ٹسوے بہانا کہتا ہے۔گویاایک کے نزدیک ٹکڑے ہیں میرے دل کے اے یار تیرے آنسو اور دوسرے کے خیال میں: دل جلتا ہے تو جلنے دے ٹسو ے نہ بہا سوانگ نہ بھر۔
 
ٹاپ مارنا:
گھوڑا دوڑتے ہوئے زمین پر سم مار کر جو آواز پید ا کرتا ہے ، اُسے ٹاپ مارنا کہتے ہیں ۔ ٹاپ مارنا محاورہ بھی ہے جس کا مطلب بے چین ، بیقرار ، مضطرب اور بے حال ہونا ہے۔مگر اب یہ لوٹ مار کا ایک ڈھنگ ہوگیا ہے یعنی اصل قیمت سے بڑھا کر جو رقم بیچنے والے نے کسی چیز کی کسی سے لی اُس اضافی رقم کا اینٹھنا ٹاپ مارنا کہلاتا ہے۔
 
آخری تدوین:
ثواب :
ثواب کے لیے عبادت کرنا ایک چیز ہے اور ربِ کریم کی جلیل القدر اور عظیم الشان ہستی سے مرعوب و مغلوب ہوکر اُس کے آگے ماتھا ٹیک دینا ایک اور ہی چیز ہے ، اِسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
 
آخری تدوین:
چمن زارِ ہستی:
آئے دن اِس چمن میں پتوں کے جھڑنے ،پھولوں کے گرنے،کلیوں کے مسلے جانے ،سبزے کے کچلنے اور سبزۂ بیگانہ کی ناقدری کے تماشے آپ بھی دیکھتے ہیں ،میں بھی ۔آپ کچھ نہ کچھ ضرور اخذ کرتے ہوں گے لیکن اثر مجھ پر ذرا نہیں ہوتا۔خدا سے میرے حق میں دعا کیجیے گا۔
 

سیما علی

لائبریرین
حال دل ہم نے سنایا تو برا مان گئے
اشک آنکھوں میں جو آیا تو برا مان گئے

عیب ہر شخص میں جو ڈھونڈ رہے تھے انجمؔ
آئنہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

 
آخری تدوین:

La Alma

لائبریرین
خمسہ یعنی پانچ حسوں سے زیادہ قابلِ اعتبار بعض اوقات ایکسٹرا سینسری پرسیپشن ہوتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ڑے کیا بات سمجھ آئی ۔۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

 
Top