پیارے اور لائقِ صداحترام بھائی یاسر صاحب:
سچ پوچھیں تو ہم کھیل ہی کھیل میں اُردُو کی بہترین مختصرعبارتوں کا خزانہ اپنے بچوں کے لیے بطور ورثہ تیار کرسکتے ہیں۔اِس میں تعمیر ِ ملک و مال کا جذبہ شامل ہو تو منزل آسان ہے۔ورنہ وقت گزاری کے لیے ایک کھیل ہے جو اپنے ہی اصل مال یعنی آل اولاد سے ہماری غفلت اور لاپروائی کا غماز ہے۔
 
آخری تدوین:
ثمر اور بیج:
جب ہم اپنے بچوں سے کہتے ہیں کہ کمپیوٹر اِس زمانے کی عظیم ترین ایجاد ہے اور وہ خود بھی دیکھتے ہیں کہ پوری دنیا اُن کی چھوٹی سی میز پر اتنی آسانی سے سما گئی ہے کہ کسی اور طرح یہ ممکن نہ تھا تو وہ ہماری بات کی تائید کرتے ہوئے اثبات میں سرہلاتے ہیں۔اور جب میز پر سجی اِس دنیا کے اُن گوشوں سے اکتسابِ فیض کرتے ہوئے جنھیں ریختہ اور انٹر نیٹ آرکیوڈیجٹل لائبریری کے نام سے پہچانا جاتا ہے، انھیں بھی اِن کے بارے میں بتاتے ہیں تو ہمیں تسلی ہوتی ہے کہ اب نہیں کل یہ بھی اِن علمی خزانوں سے فیض پائیں گے ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

چنانچہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ جو ملک (یعنی کہ پاکستان) اس زبان کی حقِ ملکیت جتاتا، اس نے ریختہ فاؤنڈیشن جو کہ ایک غیر سرکاری ادارہ ہے کہ برابر بھی اردو کی خدمت نہ کر سکا۔
 
چنانچہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ جو ملک (یعنی کہ پاکستان) اس زبان کی حقِ ملکیت جتاتا، اس نے ریختہ فاؤنڈیشن جو کہ ایک غیر سرکاری ادارہ ہے کہ برابر بھی اردو کی خدمت نہ کر سکا۔
حک و اِصلاح :
ہر عبارت خواہ دل لگی کے طور پر ہی لکھی گئی ہو اُسے حک و اِصلاح کے مرحلے سے ضرور گزرنا چاہیے۔ اب مندرجہ بالا مراسلے کی عبارت کو ہی لیں ۔ جو ملک کی جگہہ جو ویب گاہ آئے گا ۔باقی جملہ اِسی کی مناسبت سے مکمل کیا جائے گا۔اور شعر ہو کہ نثر اِس کی اِصلاح کے لیے سب سے موزوں شخص شعر کا کہنے اور نثرکا لکھنے والا ہی ہوسکتا ہے البتہ تکنیکی خامیوں کی دُرستی کے لیے اساتذۂ کرام ہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
حک و اِصلاح :
ہر عبارت خواہ دل لگی کے طور پر ہی لکھی گئی ہو اُسے حک و اِصلاح کے مرحلے سے ضرور گزرنا چاہیے۔ اب مندرجہ بالا مراسلے کی عبارت کو ہی لیں ۔ جو ملک کی جگہہ جو ویب گاہ آئے گا ۔باقی جملہ اِسی کی مناسبت سے مکمل کیا جائے گا۔اور شعر ہو کہ نثر اِس کے اِصلاح کے لیے سب سے موزوں شخص شعر کا کہنے اور نثرکا لکھنے والا ہی ہوسکتا ہے البتہ تکنیکی خامیوں کی دُرستی کے لیے اساتذۂ کرام ہیں۔
درست ہے یہ بات، مگر اس قدر کہ تحریر کی بھی اصلاح ہو۔
لیکن میں حکومتی نا اہلی کی بات پر ویب گاہ کا کس طرح استعمال کر سکتا ہوں؟
 
خدا جانے @شکیل احمد خان23 کو ایسا کیوں محسوس ہوا کہ 'جو ملک' کی جگہ 'جو ویب گاہ' آنا چاہیے
ڈنکاپیٹنا:
کیونکہ بات ویب گاہوں کی افادیت اور اِن کے ذریعے آنیوالی نسلوں کے لیے سرمایۂ افتخار جمع کرنے کی ہورہی تھی ۔تو ریختہ اور ڈیجٹل لائبریری کا حوالہ دیا گیاتھا۔بعض ویب سائٹس پر اُردُو کی خدمت کاڈنکا تو پیٹا جارہا ہے مگر ایسا نظر نہیں آتا۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ذرا دیکھیں تو سہی ریختہ فاؤنڈیشن نے کتنی بڑی مفت ڈیجیٹل لائبریری کھڑی کر دی اور ہر سال ان کی تقریبات ہوتی ہیں۔ جہاں پر نئے لکھنے والوں کو سراہا بھی جاتا ہے اور پرانے (تجربہ کار) لکھاریوں سے استفادہ بھی کیا جاتا ہے۔
یقیناً خامیاں بھی ہوں گی۔ لیکن مثبت کردار میرے خیال میں زیادہ بلکہ بہت زیادہ ہے۔
 
یاسر شاہ

محفلین
جلدی سے یاسر شاہ بھائی آپ گوگل کا کیبورڈ موبائل میں انسٹال کر لیں۔ جس میں آپ کو یہ حرکات مل جائیں گی۔ اور یہ کیبورڈ استعمال کے لیے اچھا بھی ہے۔
روفی بھائی لنک فراہم کیجیے کہ کونسی ایپ کی بات کر رہے ہیں پھر دیکھتے ہیں کہ آیاوہ ایپ میرے موبائل کے موافق بھی ہے کہ نہیں۔ایسا نہ ہو کہ موبائل ٹن اور سن ہو جائے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ریختہ فاؤنڈیشن کی محنت شاید اس وجہ سے بھی بہت زیادہ محسوس ہوتی کہ ہم اپنی اس محفل کو دیکھیں، یہاں پر آنلائن مشاعرے کی طرح ڈالی گئی۔ لیکن مشاعرے کے لیے دوستوں کو راضی کرنے پر دانتوں پسینے آ جاتے ہیں۔
حالانکہ اردو سے وابستہ بھی ہیں محبت بھی ہے لیکن ان سے ایک دو گھنٹے نکلوانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین

یاسر شاہ

محفلین
ریختہ فاؤنڈیشن کی محنت شاید اس وجہ سے بھی بہت زیادہ محسوس ہوتی
ذرا دیکھیں تو سہی ریختہ فاؤنڈیشن نے کتنی بڑی مفت ڈیجیٹل لائبریری کھڑی کر دی اور ہر سال ان کی تقریبات ہوتی ہیں۔ جہاں پر نئے لکھنے والوں کو سراہا بھی جاتا ہے اور پرانے (تجربہ کار) لکھاریوں سے استفادہ بھی کیا جاتا ہے۔
یقیناً خامیاں بھی ہوں گی۔ لیکن مثبت کردار میرے خیال میں زیادہ بلکہ بہت زیادہ ہے۔
صحیح ریختہ فاؤ نڈیشن واقعی اردو کی دنیا میں ایک بڑا انقلاب ہے اور حیرت اس پہ ہے کہ ایک ہندو نے یہ انقلاب برپا کیا ہے۔
 
Top