عظیم

محفلین
خدا کا شکر ہے کہ میٹھے سے میں بھی اجتناب ہی کر رہا ہوں آج کل، بس جو چائے وغیرہ میں ہوتا ہے وہی اور وہ بھی بہت کم!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دل تو چاہتا ہو گا تمہارا بھی عظیم !
سچ سچ بتانا ۔
ذرا سوچئے تو ۔۔۔ کس کا دل نہ چاہتا ہو گا مٹھائی کھانے کو۔
ہم چائے میں چینی، اور چاکلیٹس، کیک وغیرہ سے پرہیز ہی کرتے ہیں مگر رس گلے، گلاب جامن اور جلیبی چھوڑ نہیں سکتے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رس گلے اور گلاب جامن اس لیے پسند کہ ان دونوں میں میں گل موجود ہے۔ جلیبی اس لیے پسند کہ وہ بھی ہمارے جیسی سیدھی سادی ہے۔
کسی کو اعتراض ہو تو ہمیں نہ بتائے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڑے ڑے ہم اکیلے ہی محفل میں دندناتے پھر رہے خود سے باتیں کرتے کرتے۔۔۔۔ کوئی پاگل ہی نہ سمجھ بیٹھے۔
پر سانوں کی۔ تے تہانوں کی۔
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

ڑے ڑے ہم اکیلے ہی محفل میں دندناتے پھر رہے خود سے باتیں کرتے کرتے۔۔۔۔ کوئی پاگل ہی نہ سمجھ بیٹھے۔
پر سانوں کی۔ تے تہانوں کی۔
زبردست ہے خود سے باتیں کرنا بٹیا ۔۔
السلام علیکم کیسی ہیں آپ
 

الف عین

لائبریرین
طرز کہن تو یہی ہے کہ سخت سردیوں میں لحاف اوڑھ کر انگیٹھی کے پاس بیٹھیں، بھنے ہوئے پستے کھاتے جائیں اور چائے بھی، وہ بھی گڑ والی!
 
Top