سیما علی

لائبریرین
ضرور !!!!سیما زیر اثر ہیں ۔۔۔ اپنی صبر النساء کے ۔۔۔ ڑے بول کے۔۔۔
ہمارے میکائیل صبر النساء سے بہت انسیت رکھتے ہیں۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62​

 

سیما علی

لائبریرین
ظاہر تو یہی ہوتا ہے کہ نہیں بول سکتا ہو گا
لاہور کے ایک علاقے میں ر کو ڑ بولا جاتا ہے، اچھا لگتا ہے ان پنجابی بولنے والوں کا یہ لہجہ بھی ان کے منہ سے
عین ممکن ہے انکے منہ سے ر صحیح نکلتا نہ ہو اس لیئے ڑ بولتے ہیں ۔۔ہمیشہ بولتے ہیں ڑک جائیں ۔۔۔واقعی سچ کہا انکے منہ سے اچھا لگتا ہے ۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
غالباً لوگوں کے زبان کی بناوٹ ہی ایسی ہوتی ہےکہ ر، ڑ نہ بول پاتے ہوں
یہاں گجراتی ڑ کی جگہ بولتے ہیں۔ میرے والد کے ایک بوہرے شاگرد نے شعر کہا
آپ مجھ سے جو آر کرتے ہیں
دل مرا بے قرار کرتے ہیں
آر سے ان کی مراد آڑ تھی!
 

سیما علی

لائبریرین
غالباً لوگوں کے زبان کی بناوٹ ہی ایسی ہوتی ہےکہ ر، ڑ نہ بول پاتے ہوں
یہاں گجراتی ڑ کی جگہ بولتے ہیں۔ میرے والد کے ایک بوہرے شاگرد نے شعر کہا
آپ مجھ سے جو آر کرتے ہیں
دل مرا بے قرار کرتے ہیں
آر سے ان کی مراد آڑ تھی!
فائدہ سب سے زیادہ استاد محترم بوہرہ شادی میں جانے کا ہے ۔۔ایک تو وقت کے پابند لوگ ہیں ۔۔ساڑھے آٹھ مطلب ساڑھے آٹھ ہی ہوتا ہے ۔۔ساڑھے نو بجے تک گھر واپسی ہوجاتی ہے ان لوگوں کی شادی کی تقریبات سے۔۔اور سادگی پسند لوگ ہیں اپنی بوہری مسجد میں ہی شادیاں کرتے ہیں ۔۔۔وہی اپنے سادہ برقعوں میں ملبوس خواتین اور مرد اپنی بوہری ٹوپیوں اور سفید کرتا پاجامہ پہنے تصنع اوربناوٹ سے دور۔۔اورپھر ایک ہی تھال میں بیٹھ کر کھانا کھاتے ۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
قرینہ واقعی اچھا ہوتا ہےان بوہروں کا ۔ میں نے تین سال اندور کے سیفی اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ جو جماعت خانے کے ساتھ ہی ملحق تھا اور آئے دن اسی طرح سب طلباء کی دعوت ہو جاتی تھی، شادی کی ہو یا کوئی اور تقریب، ہم کو اس سے کیا! ایک ہی تھالی میں دال گوشت اور چاول کھاتے تھے!
 
Top