جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے آپ کا کوٹا تو تین کپ کا نہیں تھا گُلِ یاسمیں ؟
چائے کا کوٹا تو تین کپ ہی کا ہے اب بھی۔ لیکن اب کپ بدلایا ہے تو بڑے والے کپ میں دو کپ چائے آتی ہے۔ مقدار میں پہلے جتنی ہی ہے مگر گنتی میں ایک کپ کم ہو گیا ۔جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے آپ کا کوٹا تو تین کپ کا نہیں تھا گُلِ یاسمیں ؟
ڈول بھر چائے تو نہیں پیتے نا آپ؟دل تو میرا بھی نہیں چاہتا گاڑھی چائے پینے کو۔ حلق سے نیچی ہی نہیں اترتی! پتلی چائے ہو اور تھوڑی پتی تیز ہو!
رات کو کھانے کے بعد دل ہوتا ہے کہ کپ بھرا ہوا ہو، ورنہ آدھا کپ ہی پیتا ہوں جب بھی پیوں۔ سوائے رات اور صبح کے!ڈول بھر چائے تو نہیں پیتے نا آپ؟
ظاہر ہے محنت تو لگی ہوگی آخر کو انصاف کے ترازو کی بجائے آپ کے ہاتھ میں کپ تھے وہ بھی چائے کےثمرین کی چائے پہ جھگڑا ہو گیا۔ سید عاطف علی بھیا بولے کہ دوسرے کپ میں زیادہ چائے ہے وہ میں لوں گا مگر محمد عبدالرؤوف بھیا اپنا کپ دینے کو تیار نہ تھے۔ سیما آپا نے فیصلہ کرنے کے لیے گل کو بلایا۔
گل نے دونوں کپ سامنے رکھے تا کہ دونوں بھائیوں میں برابر چائے تقسیم کر سکے۔ جس کپ میں زیادہ چائے تھی اس سے ایک گھونٹ چائے پی۔ لیکن شاید جلدی میں بڑا گھونٹ بھر لیا۔ نتیجہ یہ کہ اس کپ سے چائے کم ہو گئی۔ دوسرے کپ سےمزے کی چائے پا کر جان بوجھ کر بڑا گھونٹ بھر لیا۔ پھر پہلے کپ میں چائے زیادہ۔۔۔ اسی طرح کرتے کرتے آخر میں دونوں کپ خالی ہو گئے۔ کتنا محنت طلب کام ہے نا انصاف کا ترازو ہاتھ میں لینا۔
لیکن خیر محنت تو جو ہوئی، سو ہوئی۔۔ ہمارا آج کی چائے کا کوٹا تو پورا ہوا۔
عاطف بھیا دیکھئے تو۔۔۔ کیسء ہمیں کھری کھری سنا دیں وجی نے 😥😥😥ظاہر ہے محنت تو لگی ہوگی آخر کو انصاف کے ترازو کی بجائے آپ کے ہاتھ میں کپ تھے وہ بھی چائے کے
جو کہ سیما علی آپا نے بنائی ہوگی آپ سے تو توفیق نہیں ہوئی ہوگی چائے بنانے کی
تو جس چیز کی توفیق آپ سے تھی اسی کام کے لیئے آپ کو آپا نے بلایا تھا۔
غصہ نہ کرو، وجی بھائی نے بات بالکل درست کی ہے۔😊عاطف بھیا دیکھئے تو۔۔۔ کیسء ہمیں کھری کھری سنا دیں وجی نے 😥😥😥
فکر ہو رہی بس۔ غصہ تو آتا ہی نہیں۔غصہ نہ کرو، وجی بھائی نے بات بالکل درست کی ہے۔😊