الف عین

لائبریرین
رحم کیجیے دھوبن ڈھوبن یا ذھوبن پر، وہ تو حلوے کو بھی دھوبی پاٹ سے نوازے گی. اگر بن ہی گیا ہو تو ادھر بھیج دیں، افطار کے بعد کھاؤں گا
 
ڑ کے لیےہی کہا گیا تھاشاید اور نہیں بھی کہا گیا تھا تو اطلاق اِس خاصے ناچیز اور کسی حدتک بے مصرف حرف پر بھی ہوتا ہے کہ:نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں،کوئی بُرا نہیں قدرت کے کارخانے میں۔۔
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
سندھ میں شاید عمر میں بڑوں کو یا شاید احترام کے طور پر کچھ لوگوں کو سائیں کہا جاتا ہے، اور یہاں پنجاب میں سائیں کا مطلب وہ شخص ہے جس کا دماغی توازن درست نہ ہو
 
شاباش ! بہت عمدہ کتاب ہے ، واہ!
سائیں دا وسوں باباصوبن سائیں یہ کتاب ڈاؤن لوڈ کرلی ہے ، مطالعہ بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔۔۔۔۔فی الوقت اِتناکہوں گا کہ باباصوبن سائیں جیسی نابغہ ٔ روزگار ہستیاں اور ایسے دلآویزلوگ ، خدائے مہربان کا عظیم عطیہ ہیں۔۔۔۔۔​
اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں
فیضانِ محبت عام سہی ۔،عرفان ِمحبت عام نہیں
 
آخری تدوین:
ضرور شوبھن سائیں بھی رہے ہوں گے مگر یہ بابا صوبن سائیں ہیں ،جنکی شخصیت اور حیات پر ملک بشیراحمد کامریڈ نے بطریقِ احسن روشنی ڈالی ہے ۔ کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے کو الف نظامی صاحب نے اوپر لنک بھی دے دیا ہے۔۔۔​
 

الف عین

لائبریرین
کہیں فجر کہیں مغرب، سب جگہ وقت بدلتا رہتا ہے۔ یہاں کیلیفورنیا میں اس وقت گیارہ بج چکے ہیں دن کے۔ ظہر میں دو گھنٹے باقی ہیں
 

عظیم

محفلین
گوگل پر ایک بار یو ایس اے کا ٹائم دیکھنے کا اتفاق ہوا، معلوم ہوا کہ اس کی مختلف ریاستوں کے وقت میں بھی بہت فرق ہے۔ یعنی امریکہ میں بھی ہر جگہ ایک ہی وقت نہیں ہے۔ کسی ریاست میں بارہ بجتے ہیں تو کسی میں تین
 
Top