پروردگارِ عالم تیرا ہی ہے سہارا
۔۔۔تیرے سوا جہاں میں کوئی نہیں ہمارا
اِس حمدیہ ترانے کے شاعر جب میں نے کھوج کی تو اختر رومانی ملے ۔ میں حیران ہو ا،اختر الایمان ، اختراورینوی،جاں نثار اختر ،اختر انصاری اکبرآبادی،جاویداختر،سرمد اخترآبادی وغیرہم تو دنیا میں آئے ،دادِ ہنر دی اور محفل سے اُٹھ گئے یا بیٹھے راہ تکتے ہیں کہ:
کانٹو ں کی زباں سوکھ گئی پیاس سے یارب
اِک ۔آبلہ پا ۔وادی ٔ۔ پُرخار۔ میں۔۔ آئے
یہ اختررومانی کہاں سے آئے ، ’’حاتم طائی‘‘ فلم کےلیے حمد لکھی اور پھر دوبارہ کہیں دکھائی نہ دئیے ۔میرا خیال ہے یہ اختر شیرانی ہوں گے جو اُردُو شاعری میں رومانی تحریک کے بانی نہیں تو سرخیل ضرور ہوتے ہیں مگر مذکورہ ترانے کا ادبی معیار وہ نہیں جو اخترشیرانی کے رومان پرورنغموں کارہا۔۔۔۔تو پھر کون ہیں یہ اختررومانی نام کے صاحب؟کوئی بتلائے کہ ہم بتلائیں کیا!