سیما علی

لائبریرین
یا اللہ ہمارے
شمشاد
بھیا کے ساتھ آسانی والا معاملہ کرنا اُنکے درجات بلند فر ماُاور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما آمین
ہاں تو سب کیسے ہیں یہاں پر ؟؟
دل بہت اُداس ہے
شمشاد بھائی کی وفات پر
اللہ پاک ان پر اپنی رحمت کےخزانوں سے بے شمار رحمتیں نازل فرمائے۔۔۔جنت میں اعلیٰ درجہ عطا فرما آمین


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

 

الف عین

لائبریرین
اس لڑی میں شمشاد نے آنا چھوڑ دیا تھا لیکن پھر بھی محفل میں اس لڑی میں آنے بلکہ کھیل کود کا قطعی جی نہیں چاہ رہا تھا۔ دل اب بھی بھاری ہے، مگر کیا کیا جائے!
 

سیما علی

لائبریرین
اس لڑی میں شمشاد نے آنا چھوڑ دیا تھا لیکن پھر بھی محفل میں اس لڑی میں آنے بلکہ کھیل کود کا قطعی جی نہیں چاہ رہا تھا۔ دل اب بھی بھاری ہے، مگر کیا کیا جائے!
بیشک زندگی اللہ کی عطا اور اس کی امانت ہے
ہم سب کو لوٹ کے جانا ہے پر اُستاد محترم اسقدر دکھ ہے
کہ الفا ظ کم ہیں بیان کے لئے ۔۔۔
کہ اس لڑی میں لکھنا بھی شمشاد بھیا ہی نے سکھایا ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ثمرین بھی اداس ہیں


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

 
دارالعلوم کی سی حیثیت حاصل ہے بعض محافل ، مجالس، انجمنوں اور سبھاؤں کو جنکی انٹر نیٹ پر دھوم ہے یا پھر اُنکا وجود علمی جرائد، ادبی مجلّوں یا فنّی پرچوں کی مانند ہے کہ غم کے مواقع ہوں کہ خوشی کے لمحات،علمی مباحث ہوں کہ فکری رشحات ۔۔۔۔۔یہاں دمبدم ایسا خزانہ جمع ہورہاہوجس سے افادۂ عام کے ایک نہیں ایک سے ایک درہر وقت وا ہوں اور فیض رسانی کابحرِ بیکراں ٹھاٹھیں ماررہا ہومگر افسوس ایسا ہے نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ڈر ہے کہ اے آئی کہیں تاریخ ہی تبدیل نہ کردے۔ چیٹ جی پی ٹی سے پوچھا کہ اردو محفل کے بانی کون ہیں تو میرا نام لیا، نبیل یا نبیل نقوی کا پوچھا تو فرمانے لگا کہ مزید تفسیلات بتائی جائیں کہ کس نبیل نقوی کا پوچھ رہے ہیں! مجھے برقی کتب کے لیے مشہور بتایا لیکن کتاب گھر کے ذریعے برقی کتب کی اشاعت! ویسے کبھی کبھی محض نام کا پوچھنے پر پاکستانی اداکار بھی بتایاگیا ہوں!
 

الف نظامی

لائبریرین
ذرا دیکھیے چیٹ جی پی ٹی کیا کہتا ہے:
سوال: ذ سے شروع ہونے والے چند جملے لکھو جس میں لارج لینگوئج ماڈلز کے درست کے بارے میں کچھ کہا گیا ہو
جواب:
ذہانت سے بھرپور لارج لینگوئج ماڈلز کے ذریعے معلومات کی درستگی کو جانچنا ایک پیچیدہ عمل ہے، کیونکہ یہ ماڈلز مختلف ذرائع سے مواد اخذ کرتے ہیں۔

ذاتی تجربات اور انسانی بصیرت کے بغیر، لارج لینگوئج ماڈلز بعض اوقات حقائق میں غلطی کر سکتے ہیں۔

ذہنی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے، ضروری ہے کہ لارج لینگوئج ماڈلز کی فراہم کردہ معلومات کی تصدیق کی جائے تاکہ ان کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرا سی تفصیل میں تبدیلی کبھی کبھار ماڈل کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہے، اس لیے سوالات کی ساخت پر بھی غور کرنا ضروری ہے۔
 

عظیم

محفلین
رفتار تو بہت تیز ہے اے آئی کی۔ جواب دینے میں چیٹ جی ٹی پی کچھ ہی لمحے لگاتا ہے، الف نظامی بھائی کی انسانی بصیرت والی بات بجا ہے! اگر آپ چیٹ جی ٹی پی کی کسی غلطی کی نشاندہی کریں تو وہ یہی جواب دے گا کہ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں! ایسا میرے مشاہدے میں آیا ہے کہ ایک ہی غلطی چیٹ جی ثی پی بار بار دوہراتا رہتا ہے اگر اسے اپنی غلطی خود پکڑنے کے لیے کہا جائے تو اس میں بھی ناکام ہی دیکھا ہے!
 

وجی

لائبریرین
سمارٹ فونز، یعنی موبائل کی ترقی کا اگر مجھے چشم دید گواہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا!
شک تو ہمیں پہلے تھا خیر آپ کہ رہے ہیں تو ہم مان لیتے ہیں
مگر جتنی تبدیلیاں الف عین جی نے دیکھیں ہونگی اتنی آپ نے کہاں دیکھیی ہوگی۔
 
آخری تدوین:
Top