شکیل احمد خان23
محفلین
ڈاک کے ذریعہ خط وکتابت کا زمانہ بھی خوب تھا۔ایسی ایسی خوبصورت ہینڈ رائٹنگ، ایسے ایسے شاندار مضمون اورایسے ایسے انداز ِتحریر دیکھنے کو ملتے تھے کہ دل ودماغ روشن ہوجاتے تھے ۔کبھی ایسا بھی ہوتا تھا کہ کسی عزیز کی موت کی اطلاع خط سے دینا ہوتی تھی تو لفافے کا کونہ ہلکا سا پھاڑ دیا جاتا تھا۔ڈاکیے سے ایسا خط وصول کرتے ہوئے دِل دھک دھک کرنے لگتا تھا۔ اور وہ جو کہتے ہیں نا، دل کو دل سے راہ ہوتی ہے اُس کا پتا بھی خط سے ملتا تھا کہ خوشی کی خبرپر دل کا اطمینان اور دکھی کردینے والے احوال پر طبیعت کا اضمحلال خط پڑھنے سے پہلے خط کا مضمون سمجھا دیتا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آخری تدوین: