وجی

لائبریرین
تو پھر اور کیا چل رہا ہے
امید ہے پودوں میں گُل کھلیں
محفل میں گُل غائب ہے یا موسم نہیں ہوا ابھی ۔
 
عظیم

محفلین
صرف یہاں محفل میں آتے رہنا بھی بہت ہوتا ہے ان معمولی غلطیوں کے لیے، یعنی املا وغیرہ کی غلطیاں۔ وقت کے ساتھ سب بہتر ہو ہی جاتا ہے خود بخود۔
 
الف عین

لائبریرین
ضروری ہوتا ہے کہ کچھ نمکین و کچھ میٹھا ہو۔
طریقہ واو عطف استعمال کرنے کا یہ ہے کہ دو عربی یا فارسی الفاظ کو اس "و" سے جوڑا جا سکتا ہے۔ ہندی النسل کو نہیں، اس کی جگہ مکمل "اور" استعمال کرنا ضروری ہے۔ ہمارے مولوی حضرات اس قسم کی "غلطیاں و بھول چوک" بہت کرتے رہتے ہیں
 
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مِٹ جاتا ہے ،خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائیگا۔۔۔۔۔مگر ایسے بھی چیرہ دست ہوئے ہیں کہ سخت تعزیروں کے باوجود فطرت کے قوانین بدل دئیے ،اُنھوں نے کتاب اُٹھائی نہ تاریخ پڑھی نہ جغرافیہ دیکھا اُنھوں نے بس اپنی سی ہانکی ،اپنی ہی ہانکی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
وجی

لائبریرین
طریقہ واو عطف استعمال کرنے کا یہ ہے کہ دو عربی یا فارسی الفاظ کو اس "و" سے جوڑا جا سکتا ہے۔ ہندی النسل کو نہیں، اس کی جگہ مکمل "اور" استعمال کرنا ضروری ہے۔ ہمارے مولوی حضرات اس قسم کی "غلطیاں و بھول چوک" بہت کرتے رہتے ہیں
عرض آداب اور شکریہ آپکا استاد جی :bighug:
آئندہ خیال رکھیں گیں
ویسے آپ ہمیں کیا مولوی کہ رہے ہیں :idontknow:
 
Top