گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فقط اتنے سے کام؟ ہم تو سمجھے تھے کہ دھوبی اور درزن کا پیشہ بھی اپنایا ہو گا۔
کہا نا کہ بھول گئے تھے درزن بارے بتانا۔ وہ تو ہیں۔ البتہ دھونے دھلانے کی بجائے دُھلائی کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں ۔ اب لڑاکا مت سمجھ لیجئیے گا۔
 
اربش علی

محفلین

گرو ہوں گی آپ تو ستیزہ کاری کی، جہاں تک ہم نے تأثر لیا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گرو ہوں گی آپ تو ستیزہ کاری کی، جہاں تک ہم نے تأثر لیا ہے۔
لو بھلا ہم کیوں ہونے لگے ستیزہ کاری کے گرو۔۔۔ وہ تو اماں حلیمہ کو دیکھ کر کبھی کبھی لگتا کہ لیڈیز کو بھی تلوار اٹھانا آنا چاہئیے۔
 
مگر ایک سے زیادہ "لیڈیز" اور تلوار صرف ایک، یہ تو ناانصافی ہے!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیجیے، گل سے ایک شعر یاد آ گیا۔
کہاں ملے گی مثال میری ستم گری کی
کہ میں گلابوں کے زخم کانٹوں سے سی رہا ہوں
مثال تو اچھی دی ہے۔۔۔۔
گلابوں کے زخم تبھی لگتے ہیں جب ان کے ساتھ لگے کانٹوں سے نہ بچا جائے۔
 
اربش علی

محفلین
مثال تو اچھی دی ہے۔۔۔۔
گلابوں کے زخم تبھی لگتے ہیں جب ان کے ساتھ لگے کانٹوں سے نہ بچا جائے۔
نہیں جی، آپ نے شعر کو سمجھنے میں غلطی کی۔
یہ گلابوں کو لگے زخم ہیں، جو آپ قینچی سے لگاتی پھرتی ہوں گی کاغذی گل بناتے ہوئے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں جی، آپ نے شعر کو سمجھنے میں غلطی کی۔
یہ گلابوں کو لگے زخم ہیں، جو آپ قینچی سے لگاتی پھرتی ہوں گی کاغذی گل بناتے ہوئے۔
وہ تو ہم نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہمیں شعروں کی سمجھ نہیں ہے۔
کاغذی گُل۔۔۔۔ دیکھے آپ نے ہمارے بنائے ہوئے۔
 
اربش علی

محفلین
وہ تو ہم نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ہمیں شعروں کی سمجھ نہیں ہے۔
کاغذی گُل۔۔۔۔ دیکھے آپ نے ہمارے بنائے ہوئے۔
ہاں جی، آج ہی آپ کی وہ لڑی دیکھی، مگر روفی بھیا نے وہاں اصلی گل کی تصویر کو کاغذی گل سمجھا ہوا تھا۔
 
Top