گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دال بنانے کا کہہ دیجیے ناپھر! حلوہ شاید آج نصیب میں نہیں! ہاے رے میری برگشتہ طالعی!!
ڈنر ٹائم پہ دال۔۔۔۔۔ وہ تو جیسے پلک جھپکتے میں بن جائے گی۔ پہلے بھگونا پڑتا اسے، پھر اس کے پکوڑے بنتے دیسی گھی میں، اور پھر انھیں کُوٹا جاتا۔۔۔ اور پھر۔۔۔۔۔
مزے کی بنتی ہے بہت اس طرح سے دال۔
 
اربش علی

محفلین

ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے نا؟ بے ذائقہ چیز پسند نہ ہم کو!!
 
اربش علی

محفلین
ذرا اتہ پتہ دیجئیے تا کہ ہم بھی دیکھیں چائے ستاں کو۔
راستہ کچھ یوں ہے کہ پرستان کے داخلی دروازے سے داہنے ہاتھ مڑ جائیں، اور ناک کی سیدھ میں چلتے جائیں۔ قریباً ایک کلومیٹر پر ایک بورڈ دکھے گا،گورستان کا۔ یہاں تو بعد میں جائیں گے، مگر اس بورڈ سے الٹے ہاتھ پر ایک پتلی سی گلی ہے چند میٹر کی۔ اسی کے اختتام پر چاے ستان کا داخلی در ہے۔
 
زندگی کے راستوں کی طرح ٹیڑھا میڑھا ہے یہ راستہ تو۔ جب ہم پرستان سے آئے تھے اس دنیا میں، تب تک تو وہاں چائے کا کبھی ذکر نہ تھا۔ یہ لت تو ہمیں اسی دنیا میں لگی اور ایسی لگی کہ چُھٹتی ہی نہیں کافر ۔
 
ژرف نگہی جس قدر ہم میں موجود ہے، وہ تو اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ آپ دیوستان سے آئی ہیں۔ پرستان سے کیوں کر دھلائی کرنے والے لوگ آ سکتے ہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ژرف نگہی جس قدر ہم میں موجود ہے، وہ تو اس طرف اشارہ کرتی ہے کہ آپ دیوستان سے آئی ہیں۔ پرستان سے کیوں کر دھلائی کرنے والے لوگ آ سکتے ہیں۔
شاباش،،، بس یہی کسر رہ گئی تھی جاتے جاتے ہم کو رُلانے کی۔ :rolleyes:
:battingeyelashes:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صحیح بات تو یہ ہے کہ ہم مذاق کررہےتھے۔ آپ کیوں کر رونے لگیں، لگتا ہے پرستان سے آئی ہیں، سو نازک طبع ہیں۔
ضرور متفق ہیں ہم آپ کی اس بات سے۔
اپنی تے دہشت ای بڑی اے۔ پلک جھپکتے میں رائے بدل ڈالی پھر سے آپ نے۔
 
اربش علی

محفلین
Top