اربش علی

محفلین
اس لئے کہ ہمارے روفی بھیا بھی ہمارے ہی جیسے سیدھے سادے ہیں۔
بر طرف کریں تفنن کو، مگر آپ تو سیدھی سادی نہیں لگتیں کسی انداز سے۔دھلائی کرنا آپ کا پسندیدہ مشغلہ ٹھہرا، تو اس حال میں سادگی کہاں سے ٹپک آئی۔
 
اربش علی

محفلین
بہت نہیں۔۔ بہہہہہہہہہت افسوس کی بات ہے مگر ہمارے لیے نہیں۔ سمجھ گئے نا۔
ہم تو بھئی جیسے ہیں ویسے ہی رہیں گے :rollingonthefloor:
:rollingonthefloor:
پر اپنے آپ میں تبدیلی لانا ایک مثبت رویہ ہے۔ ابھی بھی وقت ہے ستیزہ کاری چھوڑیے، ورنہ غالب قبر سے اٹھ کر آپ کو آواز دیں گے کہ:
بہانہ جوے مباش و ستیزہ کار بیا!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بر طرف کریں تفنن کو، مگر آپ تو سیدھی سادی نہیں لگتیں کسی انداز سے۔دھلائی کرنا آپ کا پسندیدہ مشغلہ ٹھہرا، تو اس حال میں سادگی کہاں سے ٹپک آئی۔
توبہ ہے۔۔۔ بندہ کسی کے کہے پہ یقین کر کے تو دیکھتا ہے۔ سادگی ٹپکتی نہیں، پائی جاتی ہے۔ ہاں البتہ حُسن ٹپکتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پر اپنے آپ میں تبدیلی لانا ایک مثبت رویہ ہے۔ ابھی بھی وقت ہے ستیزہ کاری چھوڑیے، ورنہ غالب قبر سے اٹھ کر آپ کو آواز دیں گے کہ:
بہانہ جوے مباش و ستیزہ کار بیا!
ٹرے پیش کر دیں گے غالب کو جام و صراحی والا۔۔۔۔ دوبارہ سے قبر میں جا لیٹیں گے بنا اگلی بات کئے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تصور نہیں کر سکتے، کہ آپ کا بھی سر کھپ رہا ہو گا۔ ہو گا تو کھپے گا نا!! 🤣
ثابت دھنیہ کے دانے جتنا تصور بھی مت کیجئیے گا ایسا ویسا۔ واقعی میں نہیں ہے۔ اس لئے کھپنے کا اندیشہ بھی نہیں ہوتا۔
 
اربش علی

محفلین
ثابت دھنیہ کے دانے جتنا تصور بھی مت کیجئیے گا ایسا ویسا۔ واقعی میں نہیں ہے۔ اس لئے کھپنے کا اندیشہ بھی نہیں ہوتا۔
جو بھی ہو، ثابت دھنیہ کے دانے کی مثال بہت خوب دی آپ نے۔ اب دماغ ہونے کا شائبہ ہونے لگا ہے ہمیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جو بھی ہو، ثابت دھنیہ کے دانے کی مثال بہت خوب دی آپ نے۔ اب دماغ ہونے کا شائبہ ہونے لگا ہے ہمیں۔
چلو جی۔۔۔۔ اس طرح آپ نے اپنی بار بار رائے بدلنے والی خوبی ظاہر کر دی۔پہلی رائے ہی کو حتمی جانئیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چہ خوش اگر جلدی سے بند ہو جاتا۔ ایک تو ریموٹ نخرے دکھاتا ہے نا بہت!
حیرت ہے کہ جو کام ایک پلگ کھینچ دینے سے ہو سکتا ہے اس کے لئے ریموٹ کے نخرے دیکھنے کی کیا ضرورت۔ اٹھا کر مار دیجئیے ایسے ناہنجار ریموٹ کو سامنے والی دیوار سے۔
 
اربش علی

محفلین
حیرت ہے کہ جو کام ایک پلگ کھینچ دینے سے ہو سکتا ہے اس کے لئے ریموٹ کے نخرے دیکھنے کی کیا ضرورت۔ اٹھا کر مار دیجئیے ایسے ناہنجار ریموٹ کو سامنے والی دیوار سے۔
خرابی اس بات کی ہے کہ پلگ ہماری فوری پہنچ سے دور ہے!
 
Top