اربش علی

محفلین
عجیب بات ہے۔۔۔ یعنی کہ ہم صرف صبح سویرے ہی بشر ہوتے ہیں اس حساب سے تو۔ باقی کا دن تو ہمیں چائے کی طلب نہیں ہوتی۔
غیرت و حمیت(اصلی والی نہ سمجھ لیجیے گا) جس کا تقاضا چاے کر رہی تھی، وہ ختم ہو گئی گویا۔ چاے کی محبت باقی نہ رہی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
غیرت و حمیت(اصلی والی نہ سمجھ لیجیے گا) جس کا تقاضا چاے کر رہی تھی، وہ ختم ہو گئی گویا۔ چاے کی محبت باقی نہ رہی۔
فجر کے فوری بعد ہوتی ہے۔ اس کے بعد عشاء تک چین ہی چین بنا چائے۔ تو دوسرے دن پھر سے محبت کا نیا جنم ہوتا ہے۔
 
اربش علی

محفلین
ہمارے پولسئیے بھائی بھی ہیں یہاں۔ ابھی آ کر بتاتے ہیں آپ کو کہ تفتیش کیا ہوتی ہے۔خیر منا لیجئیے اپنی اب۔ آ رہے ہیں فیصل عظیم فیصل بھیا
یہ کیا غضب کر دیا۔ ہم جیسے شریف لوگوں نے آج تک تھانے کا منہ نہیں دیکھا! آپ کی ستیزہ کاری کی ایک اور دلیل! 😁
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ کیا غضب کر دیا۔ ہم جیسے شریف لوگوں نے آج تک تھانے کا منہ نہیں دیکھا! آپ کی ستیزہ کاری کی ایک اور دلیل! 😁
اب غیر آباد تھوڑی رہنے دیں گے اردو محفل کے تھانہ کو۔۔۔ کوئی تو چکی پیسنے والا ہونا چاہئیے نا۔
 
Top