عظیم

محفلین
عجب نہیں کہ کچھ لوگ جمع کے طور پر استعمال کر رہے ہوں مگر میرا خیال ہے کہ ظرف بمعنی برتن ہی کی جمع ظروف درست تسلیم کی جائے گی
 
اربش علی

محفلین
غمگین ہو جاتا ہے دل جب کسی سوال کے پوچھنے پر جواب نہیں دیا جاتا جیسے ظرف والی بات۔
فرض کر لیا کریں لوگ مصروف ہیں، یا ان کی نظر نہیں پڑی ۔
ہم جواب دے دیتے ہیں۔
دل والےظرف کی جمع بنانے کی ضرورت ہی نہیں۔ وارداتِ قلبی، دلی جذبوں اور شخصیت و اخلاق کے لیے جو الفاظ استعمال ہوتے ہیں، اکثر ان کی جمع نہیں بنتی مثلاً:غرور، انا،آس،یاس، عزت،غیرت،ظرف،عاجزی،انکسار،منافقت، ایثار، ابتلا، بزدلی،بہادری، اور معتد بہ دوسرے الفاظ۔
کچھ الفاظ ہیں جو جمع قبول کرتے ہیں اس مفہوم کے مطابق جو مقصود ہو، مثلاً غم، خوشی، محبت،نفرت،حوصلہ،پریشانی، رنج،مسرت،مایوسی وغیرہ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

قسم سے دل خوش ہو گیا۔ امید ہے کہ آئندہ لوگوں کی نظر جلدی پڑ جایا کرے گی مصروف ہونے کے باوجود۔ بہت شکریہ آپ کا۔
 
سیما علی

لائبریرین
فرض کر لیا کریں لوگ مصروف ہیں، یا ان کی نظر نہیں پڑی ۔
ہم جواب دے دیتے ہیں۔
دل والےظرف کی جمع بنانے کی ضرورت ہی نہیں۔ وارداتِ قلبی، دلی جذبوں اور شخصیت و اخلاق کے لیے جو الفاظ استعمال ہوتے ہیں، اکثر ان کی جمع نہیں بنتی مثلاً:غرور، انا،آس،یاس، عزت،غیرت،ظرف،عاجزی،انکسار،منافقت، ایثار، ابتلا، بزدلی،بہادری، اور معتد بہ دوسرے الفاظ۔
کچھ الفاظ ہیں جو جمع قبول کرتے ہیں اس مفہوم کے مطابق جو مقصود ہو، مثلاً غم، خوشی، محبت،نفرت،حوصلہ،پریشانی، رنج،مسرت،مایوسی وغیرہ۔
کسقدر مدلل جواب ہے آپکا اور کوئی
واعظ بھی نہیں ہمیں ہمیشہ وہ اُستادِ بھایا جنکا انداز ناصحانہ ہو پر
مشفقانہ بھی ہو ۔۔
فراست، بصیرت کی نمائش نہ ہو ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
لطف اندوز ہونے کا سلیقہ جانتے ہیں جو لوگ !!!وہ عمر کے ہر حصے میں وہی کام کرتے ہیں جو اس عمر کا
تقاضا ہوتے ہیں
 
Top