الف عین

لائبریرین
فلمی گانے بھی جیسے بیت بازی میں دئے جاتے ہیں، ویسے ہی یہاں زبردستی ڑ کے جملے اور ’ژوب‘ بھی بنا دیا جاتا ہے،
 

یاز

محفلین
گو کہ بظاہر جاگ ہی رہے تھے، مگر مزاج ایسا خوابیدہ تھا کہ فے قاف کی ترتیب کو ہی غتربود کر بیٹھے۔
ادارہ اس ضمن میں قارئین سے معذرت خواہ وغیرہ ہے
 

یاز

محفلین
نیند کے انسداد کا اس حادثے سے یہ سبق ملاکہ پس از پوسٹ ایک عدد چٹکی خود کو کاٹئے کہ اڑنچھو ہو خوابیدگی اور پھر کلیدی تختے کو کوٹیئے۔
 
وقت وقت کی بات ہے یاز بھائی اس عمر میں یادداشت کا کمزور ہونا عمومی بات ہے اب آپ چٹکی کاٹیں یا گرم چائے میں انگلی ڈالیں مسئلہ تو یادداشت کا ہے ایسے تھوڑی ٹھیک ہو گا
 

یاز

محفلین
ء سے جملہ بنانے کی باری جس کسی کی بھی آئے، وہ چاہے اردو کا آخری قائدہ بھی ساتھ رکھ لے، کچھ حاصل نہ ہو گا۔
 
Top