ٹرک ڈرائیور والی کڑک چائے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے.
محمد تابش صدیقی منتظم اپریل 29، 2016 #6,663 جب بھی رات دیر تک کام کرنا ہو تو کافی بنا لیتا ہوں، اور اگر کافی میسر نہ ہو تو کڑک چائے بنواتا ہوں.
یاز محفلین اپریل 29، 2016 #6,666 خیال تو یہی تھا کہ آپ نے نام ضرور سنا ہو گا کہ معروف ناول ہے۔ مصنف کا نام گریگ مورٹنسن ہے اور یہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں سکردو سے شمال میں اسکولے کے کسی قریبی مقام کی کہانی بیان کرتا ہے۔ ویسے ابھی تک پڑھا میں نے بھی نہیں ہے۔ وکی پیڈیا آرٹیکل
خیال تو یہی تھا کہ آپ نے نام ضرور سنا ہو گا کہ معروف ناول ہے۔ مصنف کا نام گریگ مورٹنسن ہے اور یہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں سکردو سے شمال میں اسکولے کے کسی قریبی مقام کی کہانی بیان کرتا ہے۔ ویسے ابھی تک پڑھا میں نے بھی نہیں ہے۔ وکی پیڈیا آرٹیکل
محمد تابش صدیقی منتظم اپریل 29، 2016 #6,667 دراصل انگلش لٹریچر سے میرا کوئی خاص تعلق نہیں ہے. اردو ناول ہوتا تو شاید سنا بلکہ پڑھا بھی ہوتا.
یاز محفلین اپریل 29، 2016 #6,669 ذکر چھڑ ہی گیا ہے کتب کا تو چند اچھے اردو ادبی ناول بھی تجویز کر دیں۔
محمد تابش صدیقی منتظم اپریل 29، 2016 #6,671 زیادہ تر ویڈیوز ہی سے استفادہ حاصل کیا ہے ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کی۔
محمد تابش صدیقی منتظم اپریل 29، 2016 #6,675 صحیح کہا. سنا، دیکھا، پڑھا، بلکہ ایک دفعہ ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا.
مخلص انسان محفلین اپریل 29، 2016 #6,678 غریب کو تو صبح سویرے اٹھتے ہی روزی روٹی کی فکر لگ جاتی ہے پڑھائی لکھائی کا کہاں سوچ سکتا ہے
الف عین لائبریرین اپریل 30، 2016 #6,679 فقیر بھی صبح سویرے بھیک مانگنے نکل کھڑے ہوتے ہیں اور رات گئے اپنے محلوں میں واپس آتے ہیں
یاز محفلین اپریل 30، 2016 #6,680 قول ہے کسی سیانے کا کہ "صبح جلدی اٹھنے والے پرندے کیڑا پکڑنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں"۔ اسی سے پتا چلتا ہے کہ صبح جلدی اٹھنے والے کیڑے پکڑے جاتے ہیں۔
قول ہے کسی سیانے کا کہ "صبح جلدی اٹھنے والے پرندے کیڑا پکڑنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں"۔ اسی سے پتا چلتا ہے کہ صبح جلدی اٹھنے والے کیڑے پکڑے جاتے ہیں۔