ابن توقیر

محفلین
سوال یہ ہے یاز بھیا جی کہ ژولیدگی کا معنی و مفہوم کیا ہے؟

سیکھنے والی آنکھوں سے آپ کی جانب دیکھتے ہوئے۔سمائلس
 

ابن توقیر

محفلین
صورتِ حال یہ بن گئی ہے بھیا جی کہ اب ژولیدگی کے ساتھ ساتھ جو کچھ اُس ربط میں ہے اس کا معنی و مفہوم بھی درکار ہے۔

اب تو آنکھوں کے ساتھ ساتھ کانوں سے بھی سیکھنے کے لیے تیار ہوتے ہوئے۔
 

یاز

محفلین
ضروری نہیں کہ ہر لفظ جو نظر سے گزرے، اس کے معنی و مفہوم کی جڑ میں پہنچا جائے۔ یہ بھی ژولیدگی کے زمرے میں آ سکتا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
طلبِ علم معنی و مفہوم کی تڑپ جگائے رکھتی ہے۔جس سے لفظ کے معنی کا علم ہونے پر بھی اس کی تشریح کی طلب ہوتی ہے۔
سمائلس
 

ابن توقیر

محفلین
قوی امید ہے کہ ارضِ پاک میں موجود محفلین ناشتہ فرماچکے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں کی طرف راہ پکڑنے کے لیے تیار ہورہے ہوں گے۔پردسیوں کا حال اللہ ہی جانے۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
قوی امید ہے کہ عرضِ پاک میں موجود محفلین ناشتہ فرماچکے ہوں گے اور اپنے اپنے کاموں کی طرف راہ پکڑنے کے لیے تیار ہورہے ہوں گے۔پردسیوں کا حال اللہ ہی جانے۔
کافی حد تک درست ہے۔ لیکن میاں یہ عرض پاک نہیں، ارض پاک ہونا تھا!!
 

ابن توقیر

محفلین
کافی حد تک درست ہے۔ لیکن میاں یہ عرض پاک نہیں، ارض پاک ہونا تھا!!
گمان سے بڑھ کر لاپروائی کا مظاہرہ ہوا ہے میری طرف سے۔عظیم الشان خطا پر معذرت خواہ و شرمندہ ہوں اور اصلاح پر مشکور ہوں پیارے سے بڑے بھیا جی۔
خوش رہیں ہمیشہ۔آمین
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
لاکھ لاکھ شکر ہے خدا کا کہ ابن توقیر نےبرا نہیں مانا میری بات کا۔

میں تو آپ کی بات کا اُس وقت بھی بُرا نہ مانوں لالہ جب آپ میرے کان کھینچ کر بھی کچھ کہیں۔جب کہ اس اصلاحی مراسلے نے تو آپ کی قدر بڑھا کر اپنائیت کا رشتہ پیدا کردیا ہے میرے دل میں۔
 

La Alma

لائبریرین
نری باتیں ہیں .اوپر والی پوسٹ میں مظاہرہ کو "مظاہر" لکھ کر ایک بار پھر آپ کو چکمہ دے گئے ہیں .
 

ابن توقیر

محفلین
"ں" سے کون سا فقرہ بنے گا؟ اتنے مشکل حروف میرے اوپر حملہ کررہے ہیں اوپر سے املاء کی غلطیوں کے ساتھ ساتھ ٹائپو بھی حملہ آور ہوچکی ہیں۔
 
Top