انجانا

محفلین
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت متحرک پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے بھی زیادہ سے زیادہ عینک کا استعمال ہو رہا ہے
 

ابن توقیر

محفلین
نیند سے اٹھے تو گھنٹوں ہوچکے مگر ابھی آکر بیٹھے ہیں کرسیِ فراغت پر۔آج چھٹی ہے تو ہلے جلے بغیر ہی پرسکون دن گزرانے کی امید ہے۔دن کو دوست احباب کے ساتھ کھائی پکائی بھی کرنی ہے اور رات کو پنڈی شریف میں ایک ولیمہ بھی" بھگتانا" ہے۔ہائے رے سفر

ویسے کھائی پکائی مجھَ آتی نہیں ہے تو ٹھگوں نے ساری پلیٹیں اور سازوسامان مجھ سے ہی دُلوانا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
اس بات پر تو آپ داد کے مستحق ہیں۔ویسے یہاں تو واک اس طرح رننگ میں بدلتی ہے کہ کھیتوں میں سرور سے چلتے اپنے حال میں گم اچانک کانوں میں پڑتی"واہو واہووووو" کی آوازیں بھاگنے پر موجود کردیتی ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
پاکستان بھر کی سیر کا ارادہ ہے،اگر اللہ نے ہمت دی تو پورا پاکستان گھومیں گے۔پرفضا اور تفریحی مقامات تو جانا آسانی سے ممکن ہوگیا تھا مگر اب اندرونِ سندھ اور بلوچستان کی سرزمین دیکھنے کی تڑپ ہے۔کشمیر ، گلگت ، کی پی کے اور پنجاب بھر کو چھوچکے ہیں کچھ دن سندھ کی مٹھاس بھی پائی مگر گہرائی سے محسوس کرنے کا ارمان ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
ٹماٹروں سمیت سبزی لانے کی فکر رہتی ہے،ساتھ میں "ہٹی" کی فکریں بھی ستائے رکھتی ہیں تو لمبا سفر کم کیا ہوا ہے۔ایک بار بھائی کی تعلیم مکمل ہوجائے تو پھر آزاد پنچھی بنا اڑتا پھروں گا۔سمائلس

ان شاء اللہ
 
Top