ابن توقیر

محفلین
حیران کن طور پر ناشتے کے بعد دس بجے والی چائے کی طلب ابھی سے ہونے لگی ہے مجھے بھی۔مگر یہاں مارکیٹ والا ہوٹل آج بند ہے جب کہ شنواری والے چائے بناتے نہیں ہیں۔گھر مجھ سے اب جایا نہیں جاتا تو صبر کا گھونٹ ہی پی لیتے ہیں۔
 

La Alma

لائبریرین
ذرا غور فرمائیے محفل چائے خانہ سے زیادہ چائے اس لڑی میں پی جاتی ہے . نجانے کیوں ؟
 

انجانا

محفلین
رہتی دنیا تک چائے کے دور جاری رہیں گے
اتفاق سے میں بھی اس وقت چائے ہی نوش کر رہا ہوں چاول کے آٹے کے پراٹھے کے ساتھ
 

ابن توقیر

محفلین
شامل تھا اس لڑی میں ایک "پراٹھوی" مراسلہ اس لیے دل بے چین ہوگیا کہ کہیں سے پراٹھا پیش ہوجاتا تو سواد آجاتا۔
 

زیک

مسافر
قدیم زمانے میں سپرنٹنگ کا شوق تھا اور چند میل بھاگنا بھی مشکل تھا مگر اب بغیر وقفے کے دس بارہ کلومیٹر دوڑ لیتا ہوں۔
 

ابن توقیر

محفلین
گاہے بہ گاہے دوڑتے تو ہم بھی رہتے ہیں مگر دس بارہ کلومیٹر کا تو سوچ کر ہی گر سے گئے ہیں۔سمائلس
ہم زیادہ تر واک کرتے ہیں پر کھیتوں میں پھیلے "واہوووو واہووو" والے چوکیدار اکثر بھاگنے پر مجبور کردیتے ہیں۔
 
Top