ابن توقیر

محفلین
پتا نہیں کیسے آج چائے کے بغیر رہ لیے ہم۔صرف ناشتے میں ہی جو پی تو وہی کپ دن بھر گزارا کرتا رہا۔دن میں کئی بار موڈ ہوا چائے آتی بھی رہی مگر نصیب میں نہیں تھی۔کمال اتفاق ہے کہ یہ لڑی اور ہم چائے کے بغیر رہ نہیں سکتے۔
 

ابن توقیر

محفلین
توجہ طلب بات یہ ہے بھیا جی کہ چائے بھلے چھوڑ دیں پر حروف تہجی کا تو اس میں کوئی قصور نہیں ہے،انہیں کیوں چھوڑ دیا؟ ویسے ہم اُس دانشور کے مرید ہیں جن کے بقول چائے کا ایک کپ زندگی ہے۔

ازرائے تفنن
 

ابن توقیر

محفلین
دلیل کی ضرورت ہے کیونکہ خیال کیا جاسکتا تھا اگر وہ باقی جگہوں پر ایکٹو ہوتیں؟ مگر محسوس ہورہا ہے کہ فی الحال مصروفیت نے انہیں محفل کی رونقوں سے دور کیا ہوا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
رات کو تو قسم کھاکر کہ رہے تھے میں چائلڈ سپیشلسٹ ہوںبس مجھے ڈر لگا رہتا ہے ہے کہیں دل کے ڈاکٹر نہ بن جائیں
ژرف نگاہی سے کام لیں ذرا، آپ قسم کھانے پر ہی پھولی جا رہی ہیں، ذرا یہ سوچیں کہ وہ قسم کیوں کھا رہے تھے کہ چائلڈ سپیشلسٹ ہی ہیں۔ :)
 
ژرف نگاہی سے کام لیں ذرا، آپ قسم کھانے پر ہی پھولی جا رہی ہیں، ذرا یہ سوچیں کہ وہ قسم کیوں کھا رہے تھے کہ چائلڈ سپیشلسٹ ہی ہیں۔ :)
سبق تو روزانہ ہی ایمانداری کا پڑھتی ہوں ڈاکٹر صاحب کو پر آپ کی بات نے شک میں مبتلا کردیا ہے
 
Top