ابن توقیر

محفلین
زوردار قسم کی ورزش تو تب ہوتی ہے جب زیرومیٹر گاڑی مکمل ڈیکوریٹ کرنی ہو۔پھر بے چارے جانباز بھی تخنہ مشق بنے رہتے ہیں اور خود میرا بھی ایک قدم "ہٹی" میں اور "دسواں" گاڑی کے پاس رہتا ہے۔درمیان والے نو قدم سٹینڈ سے کاونٹر تک کے ہوئے۔
 

عظیم

محفلین
ژ " یوژوئل " ( Usual ) میں کچھ سُوٹ نہیں کرتا ، اور نہ ہی " ویژون " ( vision ) میں ، شاید " یُویُوَل " اور " وِیَن " سے صحیح تلفظ ادا ہوتا ہے؟
 

ابن توقیر

محفلین
سوال اتنا معلوماتی اٹھایا ہے کہ اس کے جواب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ہمیں۔دیکھئے اہلیانِ محفل کیا کہتے ہیں اس نکتے پر؟
 
صحیح تو یوژَل اور ویژن یا وِژَن ہی لگتا ہے میری رائے میں تو.
اور ہر زبان کی تمام آوازوں کے لئے دوسری زبانوں میں آواز ملنا ممکن نہیں. چونکہ انگریزی کی اس آواز کے لئے ژ عام مستعمل ہے. تو اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی.
 

انجانا

محفلین
عین لازم ہے کہ میں بتاؤں کہ پشتو میں ژ کے لیے مخصوص آواز ہے جو کہ ج اور گ کے آوازوں کا درمیانی لہجہ اور آواز ہے
 
Top