کبھی کبھی رشتے نبھاتے نبھاتے راستے کھو جاتے ہیں اور کبھی کبھی راستوں پہ چلتے چلتے رشتے بن جاتے ہیں کسی کو رشتے راس آجاتے ہیں اور کسی کو راستے۔فرق بس اتنا ہے کہ راستوں کے دکھ برداشت ہوجاتے ہیں پر رشتوں کے نہیں۔۔۔
نہیں جناب. جو مزا دوسروں کو لتاڑنے کا آتا ہے. وہ اپنے محاسبے میں کہاں؟
سوشل میڈیا پر "دوسرے لوگ" "کچھ لوگ" اور "اکثر لوگ" تو زیرِ عتاب آ سکتے ہیں. لیکن "میں" اور "ہم لوگ" کبھی محاسبہ میں نہیں آ سکتے.