الف عین

لائبریرین
ایک دو تین کی لڑی بنائی جائے تو شاید بیس تک ہی چل سکے گی۔ اس کے بعد تو لوگ شعلے کا ڈائلاگ شروع کر دیں گے کہ بائیس آدمی تھے، تئیس آدمی تھے۔ چوبیس آدمی تھے!!!
 

عظیم

محفلین
پچیس مرتبہ تو میں ہی لکھ سکتا ہوں مراسلے اگر گنتی والی لڑی شروع ہو جائے ۔ مثلاً


ایک آدمی کی کتنی ٹانگیں ہوتی ہیں ۔

دو ٹانگیں ہی ہوتی ہیں، پنجاب میں اگر کسی کا نالا لٹک رہا ہو تو اس کو لوگ مذاق سے تیسری ٹانگ بھی کہہ دیتے ہیں ۔

تین ٹانگوں والا جانور بھی پایا جاتا ہے کہیں ؟

چار کروڑ سے بھی زیادہ جاندار اس کرہ ارض پر موجود ہوں گے، ہو سکتا ہے کہ تین ٹانگوں والا جانور بھی کہیں نہ کہیں پایا جاتا ہو ۔

پانچ دوست اگر مل کر اس پر تحقیق کریں تو ہو سکتا ہے ہمیں اس بات کا جواب مل جائے ۔

چھ لوگوں میں کیا برائی ہے ؟

سات میں بھی برائی تو کوئی نہیں لیکن ہندسہ پانچ کا تھا ۔

آٹھ کا ہندسہ میرے حصے میں آ گیا ہے ۔

نو کا میرے ۔

دس پر بھی یہی بات ہو گی تو مزہ کرکرا ہو جائے گا ۔

گیارہ تاریخ آنے سے پہلے پہلے بات کو بدل دیا جائے ۔

بارہ بج گئے میرے تو اس لڑی میں آتے ہی۔

تیرہ بھی بج سکتے تھے لیکن آپ کی خوش قسمتی ہے کہ آپ 'اے ایم' 'پی ایم' والی فارمیٹ استعمال کرتے ہیں اپنے کلاک میں ۔

چودہ بجنے کا مطلب ہوتا ہے کہ دو بج گئے، مگر صبح کے یا شام کے ؟

پندرہ بجے ہوں تو شام کے تین بج چکے ہوتے ہیں !

سولہ پر چار ، شام کے، بہت خوب !

سترہ پر پانچ مگر پھر ایک ہی بات !

اٹھارہ پر آ کے بات کا موضوع بدل دیا ہے میں نے ۔

انیس تک انتظار کر لیتے ۔

بیس پر میری باری جو تھی ۔

اکیس تاریخ کو اسی موضوع پر پھر بات کریں گے ۔

بائیس لوگ جمع کر کے لاؤں گا ۔

تئیس ویں آپ خود ہوں گے ؟

چوبیس واں مجھے شامل کر لیجیے ۔

پچیس واں تو میں ہی ہوں ۔
 
آخری تدوین:

انجانا

محفلین
حق بات تو یہ ہے کہ مجھے بھی نہیں پتا مگر طبلے کی تانیں لگتی ہیں یہ توم توم تا نانا نانا تانا تانا رے
 
Top