طارق شاہ

محفلین
قطعی فکرنہیں ہمیں، بس جاننا چاہا تھا ۔
آپ کی بات، اگرعلاقائی تناظر میں دیکھیں
تو وزن رکھتی ہے کہ کھانے سے غرض :)
 

طارق شاہ

محفلین
گرشتہ باتوں کے تناظر میں شمشاد بھائی لوگوں کی، کھانےسے رغبت کا ذکر کر رہے تھے کہ
نام اور اوقات معنی ندارد ۔ اہم چیز بذات خود کھانا ہی ہے
آپ سے چھپا کے ہم نے کیا کھانا صاحب!
 

طارق شاہ

محفلین
یہی کچھ کہہ کہہ، کر بہت سی چیزوں سے ہمیں محروم رکھا گیا کہ بچہ بگڑ جائے گا
اب آپ معدے کو بھی اس "بگڑ جائے گا" سے فروٹ سے محروم تو نہ کریں
جب بھوک ہو یا جی کرے کھا لینا چاہئے کہ، پھل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
اصل میں بات یہ ہے کہ زیادتی ہر چیز کی بُری ہوتی ہے۔ اب دیکھیں ناں اگر ہر وقت کھاتے ہی رہیں تو معدے پر زیادہ زور پڑے گا اور وہ اتنا کام نہیں کر سکے گا۔ ہاں تھوڑا تھوڑا کر کے کھائیں بھلے ہی دن میں ۶ دفعہ کھائیں، کوئی مضائقہ نہیں۔
 

طارق شاہ

محفلین
ٹماٹر جس ڈش کی بنیادی جز ہو اور تیل کے ساتھ ساتھ
سوڈیم (نمک) کا استعمال بھی ہاتھ کھول کر کیا گیا ہو، تو ہم
بھی ایسی تمام ڈشز سے اجتناب برتتے ہیں
 

طارق شاہ

محفلین
ثابت مصالحوں کا استعمال مغلوں کے زمانے سے (ہو سکتا ہے اس سے بھی پہلے سے)
برصغیر میں رائج ہے ، دالچینی اور الائچی ان میں سر فہرست ہی رہی ہے ہمیشہ
 
آخری تدوین:

طارق شاہ

محفلین
چُنیدہ مصالحجات تو حکماء اور طبیب، مدافعت اور ردِ بَلا و وبا، کے لئے
مفید و اکسیر گردانتے ہیں، اور بہ اعتدال نسخوں اور دواؤں میں استعمال
بھی کرتے ہیں
 
Top