طارق شاہ

محفلین
غُدود اور تُرشی کی جنگ کا بہت سوں کو ہمیشہ سامنا رہتا ہے
خدا کا شکر ہے کہ ہمیں ایسا کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی ہم کسی
قسم کی غذائی یا خوردنی الرجی کا شکار ہیں ۔
ورنہ ہم ایسے چٹورے کا کیا ہوتا،
 

طارق شاہ

محفلین
قبلہ ابن رضا صاحب!
ہم انسانی اجزا سے بنائے ہر ڈش سے پرہیزی ہیں
ہماری طبعیت کبھی بھی اس طرف مائل ہی نہیں ہوئی
دھوکے سے کسی پاکستانی بھائی نے کچھ ایسا کِھلا دیا ہو تو کہہ نہیں سکتے :)
 

ابن رضا

لائبریرین
کمال ہے طارق بھائی، فجے کے پائے کا مطلب اس کے اپنے پائے نہیں بلکہ بکرے کے پائے جو وہ پکا کر بطور ناشتہ بیچتا ہے۔ بہت مزے کے ہوتے ہیں۔

ہمیں بھی پتا ہے آج کل آپ پرہیز کررہے ہیں ایسی چیزوں سے۔ ڈاکٹر نے منع کیا ہے کیا؟
 

طارق شاہ

محفلین
گرمیوں کی چھٹیوں میں ہم آپ کے ہاں آئیں گے
تب آپ ہمیں فجے کے بنا ئے بکرے کے پائے کھلانے لے جانا
گوالمنڈی ، لکشمی چوک اور انارکلی پر بارہا مختلف کھانے تو کھائے
یہ اور ٹنڈے نہیں کھائے ۔ دونوں کی حسرت یا شوق کہیں ، ہم آپ
کی معیت میں پورا کردیں گے ۔ کیا خیال ہے جناب
 
Top