الف عین

لائبریرین
ثمرین بھی یہی چائے کی پتی استعمال کرتی ہے، یہ امریکہ میں بھی ملتی ہے ٹپال دانے دار
 

عظیم

محفلین
جناب اس لڑی میں کوئی آتا کوئی کیوں نہیں
چار پانچ سیکنڈز کا فرق رہا ہو گا کہ میں یہ مراسلہ ( جو بابا (الف عین ) کے مراسلہ کے جواب میں ہے ) پوسٹ کرنے والا تھا اور آپ کا مراسلہ شامل ہو گیا! شاید وہی بات کہ چائے کا ذکر کم ہو رہا ہے اس لیے کوئی نہیں آ رہا

ثمرین بھی یہی چائے کی پتی استعمال کرتی ہے، یہ امریکہ میں بھی ملتی ہے ٹپال دانے دار
جی بابا، اسی لیے تو ثمرین کی چائے کے سب دیوانے ہیں، مگر 'ٹپال دانے دار' والوں کی مفت میں تشہیر ہو رہی ہے ہمارے اس مذاق میں۔ ہو سکتا ہے خوش ہو کر سال بھر چائے کی پتی مفت فراہم کرنے کا اعلان کر دیں اردو محفل کے اراکین کے لیے
 
صبح ہی صبح گرمی نے کہا تمام دن میں تمھارے ساتھ رہوں گی اور حالتِ زار نے جواب دیا :
ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو​
 

سیما علی

لائبریرین
طمانچہ مارنے سے بھاگ جاتی ہے یہ گرمی کی بچی؟
غلغلہ زیادہ ہے کراچی میں گرمی کا ۔۔شکر الحمد للہ شامیں بہت خوشگوار ہیں اب بھی ۔۔۔ہلکی سی جھڑک سے بھی بھاگ جاتی ہے کبھی کبھی ۔۔تو سخت ہونے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔۔۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
طمانچہ مارنے سے بھاگ جاتی ہے یہ گرمی کی بچی؟
ظاہر ہے کہ گرمی ایک طمانچہ کھانے کے بعد دوسرا گال پیش کرنے سے رہی۔ بھاگ جاتی ہے۔
غرور نہیں کرتی ورنہ نہ بھاگتی۔الٹا اور سینہ زوری کرتی۔ یہ بھی اچھی بات ہے۔
 
Top