گفتگوکا ذریعہ یہاں کیونکہ تحریرہے اِس لیے ہم اپنی تحریر کے ہر ہر لفظ میں چھپے بیٹھے ہیں اور اپنےہر ہر جملے میں عیاں ہیں۔۔۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
انسان دنیا میں ہر شے سے بڑا ہے صرف اپنے بنانے والے ، پالنے والے، پال پوس کرمقررہ عمرتک پہنچانےوالے پھر واپس اپنے پاس بلانے والے ،ایک مدت تک برزخ میں ٹھہرانے والے اور پھر حشر میں اُٹھانے والے اور میزان قائم کرنے والے اور فیصلہ سنانے والے اور ایمان مع اعمال کی بنیاد پر قرار واقعی جزاعطافرمانے والے اللہ تعالیٰ رب العزت سے چھوٹا ہے اور اُس کی تمام مخلوق میں سب سے بڑا ہے۔۔۔​
 
آخری تدوین:
’’پنج آہنگ‘‘غالب کے فارسی خطوط کا مجموعہ ہے ، جسکااُردُوترجمہ میں نے پڑھا۔ غالب کے خاص اُردُو میں لکھے خطوط نظر سے گزر چکے ہیں اورمیں جانتا ہوں کہ یہ غالب کے خطوط نہیں بالمشافہ باتیں ہیں جو اُنھوں نے اپنے دوستوں سے اپنے عزیزوں سے کیں ۔ترجمہ پڑھ کر معلوم ہوا کہ ترجمہ کرنا بچوں کا کھیل نہیں ہے۔۔۔۔۔​
 
ٹرانسلیشن کی خوبی یہ ہے کہ تحریرطبع زاد معلوم ہو انتقالِ مفہوم کی تہمت سے بری نظر آئے مگر ترجمے میں یہ بات پیداکرنا ایسا آسان نہیں،البتہ ’’سب رنگ‘‘ کے شکیل عادل زادہ نے اِس کی جو راہ بتائی ہے وہ یقیناً قابلِ عمل اور مسئلے کابہترین نہیں تو قریب ترین صحیح حل ہے ۔۔۔۔۔۔​
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
جب مراسلہ لکھا جا رہا ہوتا ہے اکثر اس وقت بھی غلطی کا احساس ہو جاتا ہے کہ ترتیب غلط ہو رہی ہے، اس کے بعد مراسلہ ارسال کرنے سے پہلے بھی درست کر لیا جاتا ہے ترتیب کو
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
حیرت کی بات یہ ہے کہ ہم چائے پیتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ زندگی کی سب سے بڑی خوشی یہی ہے، مگر جب چائے ختم ہو جائے تو ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے بڑی مشکل یہ ہے کہ چائے دوبارہ کیسے بنائیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دھوکہ دینے والے لوگوں کا سب سے بڑا فن یہ ہے کہ وہ ہمیشہ سچائی کی شکل میں آتے ہیں، اور ہم سب ان کی چمکدار باتوں میں کھو جاتے ہیں۔:atwitsend:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
خوشیوں کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ وہ اکثر چھوٹی چھوٹی چیزوں میں چھپی ہوتی ہیں، جیسے ایک مسکراہٹ یا ایک اچھا لمحہ۔
ذرا انسان اپنی روح میں جھانک لے تو خوشیاں خود ایجاد کر سکتا ہے ۔اور اوروں میں تقسیم بھی ۔
 
Top